Connect with us

Today News

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری خوشخبری سنا دی، مداح خوشی سے نہال

Published

on


بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جوڑی نے اتوار 19 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے ایک منفرد اور پیاری پوسٹ کے ذریعے دوسرے حمل کی تصدیق کی۔ اس پوسٹ میں ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کی بیٹی دوا ایک مثبت نتیجہ دکھانے والا پریگنینسی ٹیسٹ کٹ تھامے نظر آ رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں دیپیکا اور رنویر خود موجود نہیں تھے بلکہ صرف ان کی بیٹی کو نمایاں کیا گیا، جس نے اس اعلان کو مزید خاص بنا دیا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کب متوقع ہے۔

یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس میں خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو مبارکباد دی۔ کئی صارفین نے دلچسپ انداز میں قیاس آرائیاں بھی کیں جن میں کچھ نے دوسرے بچے کی جنس کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔

یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو Lake Como میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2024 میں اپنی پہلی بیٹی دوا کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور دیوالی کے موقع پر اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسرائیل، یونان اور قبرص نے مسلم ممالک کیخلاف اتحاد بنا لیا ہے، ترک وزیر خارجہ

Published

on


ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل، قبرص اور یونان کا اتحاد خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا یہ صرف ترکیہ ہی نہیں بلکہ خطے کے تمام مسلم ممالک کے لیے بھی باعثِ فکر ہے۔ اسرائیل کی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ بلاوجہ خدشات پیدا نہیں کر رہا بلکہ زمینی حقائق موجود ہیں۔ ترکیہ اپنی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے کمزور ممالک اس فوجی اتحاد کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی قبرص کے ساتھ مسلم ممالک کے خلاف فوجی اتحاد بنایا ہے۔ترکیہ ایسے اقدامات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں تنازعات ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے جنگ بندی کے دوران میزائل، ڈرون صلاحیتوں کو مضبوط کیا ، جنرل موسوی

Published

on


پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے دوران اپنی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مزید تیزی سے بحال اور مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے اپنے دفاعی ذخائر کو بہتر بنایا ہے۔

جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ دشمن کو اپنے اسلحہ کے ذخائر دوبارہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق کو بیرونِ ملک سے اسلحہ درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل

Published

on



وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈیجیٹل گورننس ماڈل کو عالمی سطح پر قابلِ تحسین کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دو فلیگ شپ منصوبوں نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کو WSIS پرائزز 2026 کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ دونوں منصوبے ای گورننس کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 20 منصوبوں میں شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے تحت منعقد ہونے والے WSIS پرائزز کو ڈیجیٹل گورننس کے شعبے کا معتبر ترین عالمی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔ یہ دونوں منصوبے حکومت پنجاب اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب کے سٹیزن سینٹرک اور ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس ماڈل کے عالمی اعتراف کا مظہر ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کے تحفظ کے لیے پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل پولیسنگ نظام ہے۔

اسی طرح ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی گمشدہ بچوں، بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو ان کے خاندانوں سے ملوانے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ منفرد اعزاز پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔



Source link

Continue Reading

Trending