Connect with us

Today News

’’شادی کے بعد گھر بیٹھ جاؤں گی!‘‘ رمشا خان کی پرانی ویڈیو وائرل

Published

on



پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشا خان کی شادی جہاں مداحوں کے لیے بڑی خبر بنی، وہیں اب ان کا ایک پرانا بیان بھی دوبارہ زیرِ بحث آ گیا ہے، جو حیران کن طور پر سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

حال ہی میں خوشحال خان اور رمشا خان نے نہایت سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی، جس کی ابتدا میں باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں نمایاں تبدیلیاں کیں، سب کو اَن فالو کردیا اور صرف خوشحال خان کو فالو کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی جھلک شیئر کی۔

اس شادی کے بعد ایک اور چونکا دینے والی بات سامنے آئی جب رمشا کی سابق منیجر سمرہ مسلم نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ یہ خبر مداحوں کے لیے غیر متوقع تھی، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

ایک پرانے انٹرویو میں رمشا خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اداکاری اور گھریلو زندگی کو ایک ساتھ نہیں سنبھال سکتیں۔ انہوں نے عائزہ خان اور حرا مانی جیسی اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گھر اور کام دونوں کو کامیابی سے چلاتی ہیں، لیکن وہ خود ایسا نہیں کر پائیں گی۔ ان کے مطابق شادی کے بعد وہ گھر کو ترجیح دیں گی کیونکہ گھریلو زندگی بھی ایک مکمل وقتی ذمے داری ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اب جب ان کی شادی ہو چکی ہے اور شوبز سے بریک لینے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، تو سوشل میڈیا صارفین ان کے اسی پرانے بیان کو یاد کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کو اپنی زندگی کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا حق ہے، جبکہ کچھ نے اسے محبت میں بدلتے فیصلوں کی مثال قرار دیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

عالمی مارکیٹ میں زبردست پزیرائی کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کے حجم کو 75 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا

Published

on


پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم بڑھا کر 75 کروڑ ڈالر کر دیا ہےجبکہ پاکستان کو مزید 25 کروڑ ڈالر حاصل ہو گئے ہیں۔

مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اضافی فنڈنگ مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی چار سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے، پاکستان نے ایک روز پہلے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔

خرم شہزاد کے مطابق حکومت کو عالمی سرمایہ کاروں سے توقع سے زیادہ رسپانس ملا، جس سے پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزید فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

متحدہ عرب امارات میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام؛ ایرانی تنظیم کے 27 افراد گرفتار

Published

on


متحدہ عرب امارات کی اسٹیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ملک میں سرگرم ایک دہشت گرد تنظیم کو بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور ملک کے اندر تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

تحقیقات کے مطابق یہ گروہ متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر خفیہ ملاقاتیں کر رہا تھا اور نوجوان اماراتیوں کو گمراہ کن نظریات کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ انہیں بیرونی وفاداریوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم ملک کی خارجہ پالیسی اور داخلی اقدامات کے خلاف اشتعال انگیزی میں بھی ملوث تھی اور غیر قانونی ذرائع سے فنڈز اکٹھے کرکے انہیں مشتبہ بیرونی عناصر کو منتقل کر رہی تھی۔

اسٹیٹ سیکیورٹی کے مطابق ملزمان پر خفیہ تنظیم قائم کرنے، اس کی سرگرمیاں چلانے، بیرونی عناصر سے وفاداری کا اظہار کرنے اور قومی اتحاد و سماجی امن کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس تنظیم کے روابط ایران کے نظریہ ولایتِ فقیہ سے جڑے ہوئے تھے جو 1971 کے انقلاب کے بعد ایران کے سیاسی نظام کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق گروہ حساس مقامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے خفیہ بھرتیوں اور بیرونی عناصر کے ساتھ مربوط منصوبہ بندی پر بھی کام کر رہا تھا۔

حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ بھی ایک علیحدہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا تھا، جس کے روابط حزب اللہ اور ایران سے تھے۔

اُس نیٹ ورک پر بھی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے الزامات تھے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

آبنائے ہرمز ہرحال میں کھلی رہنی چاہیے، چینی صدر کی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو

Published

on


چین کے صدر شی جنپنگ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور مشرق وسطیٰ بالخصوص آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جنپنگ نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو معمول کے مطابق جاری رکھنے پر زور دیا۔

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں بھی ہے۔ جس سے دنیا کی معیشت بھی جڑی ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی سمیت تمام عسکری کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ جس سے کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔ 

چینی صدر شی جنپنگ نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے کی جانے والی تمام سفارتی اور سیاسی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending