Connect with us

Today News

ایران امریکا مذاکرات، ریڈ زون میں شہریوں کا داخلہ اور دفاتر بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری

Published

on



ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون میں  داخلہ بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریڈ زون میں 21 اپریل کو بھی داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون میں قائم دفاتر اور اسکولز کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 21 اپریل کو ریڈ زون میں تمام سرکاری و نجی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر ریڈ زون جانے سے گریز اور ریڈ زون میں واقع اداروں کو آن لائن کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی کے سرکاری کالج میں درخت کاٹ کر لکڑیاں فروخت کردی گئیں

Published

on


جامعہ کراچی سے متصل صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر میں درختوں کی کٹائی اور اس کی لکڑی کی مبینہ فروخت کا معاملہ سامنے آیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ڈگری کالج میں لگے درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی فروخت کے معاملے پر کالج انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہار کیا جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالج کی جانب سے اس معاملے پر ایک سہ رکنی “فیکٹ فائنڈنگ 
کمیٹی” تشکیل دے دی گئی ہے۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ 3 روز میں ریجنل ڈائریکٹر کراچی کو پیش کرے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوار کے روز چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالج کی حدود میں عمارت کی عقبی جانب موجود درختوں کو کٹوادیا گیا اور متعلقہ افراد ایک 
مال بردار موٹر سائیکل رکشے پر کٹے ہوئے درختوں کی لکڑیاں رکھ کر کالج سے باہر لے گئے۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کررہی ہے جس میں کٹے ہوئے درختوں کی لکڑیاں موٹر سائیکل رکشے پر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لکڑیاں لے جانے والا شخص یہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ درختوں کی کٹائی کی اجازت کالج پرنسپل کی جانب سے دی گئی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ صبح یا شام میں سے کس شفٹ کے پرنسپل کی جانب سے درخت کٹائی کی اجازت دی گئی۔

ادھر کالج زرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ان درختوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے سبب یہ درخت جل کر ناکارہ ہوگئے تھے تاہم گردشی ویڈیو میں نظر آنے والی لکڑی بظاہر جلی ہوئی نہیں ہے۔

ادھر ریجنل ڈائریکٹر کالجز گلاب رائے کی جانب سے اس سلسلے میں جو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے اس میں آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر ناصر اقبال  کنوینر جبکہ گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سچل گوٹھ کے پرنسپل عبدالخالق راجپر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسین فاروق خان کمیٹی کے رکن ہونگے۔

کمیٹی کالج کا دورہ کرکے جگہ کا معائنہ کرے گی اور درختوں کی تعداد اور صورتحال کا جائزہ اور عملے کے انٹرویوز کرکے ذمے داروں کا تعین کرے گی۔

کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ اگر یہ درخت ماحول دوست تھے تو انھیں کیوں کاٹا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

عالمی مارکیٹ میں زبردست پزیرائی کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کے حجم کو 75 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا

Published

on


پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم بڑھا کر 75 کروڑ ڈالر کر دیا ہےجبکہ پاکستان کو مزید 25 کروڑ ڈالر حاصل ہو گئے ہیں۔

مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اضافی فنڈنگ مل گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی چار سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے، پاکستان نے ایک روز پہلے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔

خرم شہزاد کے مطابق حکومت کو عالمی سرمایہ کاروں سے توقع سے زیادہ رسپانس ملا، جس سے پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزید فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

متحدہ عرب امارات میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام؛ ایرانی تنظیم کے 27 افراد گرفتار

Published

on


متحدہ عرب امارات کی اسٹیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایران سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ملک میں سرگرم ایک دہشت گرد تنظیم کو بے نقاب کرکے اس کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ وہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور ملک کے اندر تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔

تحقیقات کے مطابق یہ گروہ متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر خفیہ ملاقاتیں کر رہا تھا اور نوجوان اماراتیوں کو گمراہ کن نظریات کے ذریعے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا تھا تاکہ انہیں بیرونی وفاداریوں کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تنظیم ملک کی خارجہ پالیسی اور داخلی اقدامات کے خلاف اشتعال انگیزی میں بھی ملوث تھی اور غیر قانونی ذرائع سے فنڈز اکٹھے کرکے انہیں مشتبہ بیرونی عناصر کو منتقل کر رہی تھی۔

اسٹیٹ سیکیورٹی کے مطابق ملزمان پر خفیہ تنظیم قائم کرنے، اس کی سرگرمیاں چلانے، بیرونی عناصر سے وفاداری کا اظہار کرنے اور قومی اتحاد و سماجی امن کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اس تنظیم کے روابط ایران کے نظریہ ولایتِ فقیہ سے جڑے ہوئے تھے جو 1971 کے انقلاب کے بعد ایران کے سیاسی نظام کا حصہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق گروہ حساس مقامات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے خفیہ بھرتیوں اور بیرونی عناصر کے ساتھ مربوط منصوبہ بندی پر بھی کام کر رہا تھا۔

حکام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ بھی ایک علیحدہ دہشت گرد نیٹ ورک کو بے نقاب کیا گیا تھا، جس کے روابط حزب اللہ اور ایران سے تھے۔

اُس نیٹ ورک پر بھی منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے الزامات تھے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending