Today News
عوام کو انصاف نہیں مل رہا، عید کے بعد بڑی کال دیں گے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ عید کے بعد ملک میں بڑی کال دینگے، موجودہ عدالتی نظام عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔
پشاور میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی محض تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اصل مسئلہ پورے سسٹم کو بدلنے کا ہے۔ موجودہ سیاسی جماعتوں میں صرف اے ٹی ایم مشینوں کی قدر ہے اور جو لوگ صرف سیٹوں کے لیے سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں چلے جائیں، جبکہ نظام بدلنے کے خواہشمند افراد جماعت اسلامی کا حصہ بنیں۔
انہوں نے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کو مزید طاقت دینے کا کوئی فائدہ نہیں اور اے سی اور ڈی سی کو فنڈز دینے کا نظام قابل قبول نہیں، چند افراد کی اجارہ داری ختم ہونی چاہیے۔ پاکستان میں تعلیم کا بحران سنگین ہے، پنجاب میں ایک کروڑ جبکہ خیبرپختونخوا میں پچاس لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ امریکہ کبھی مسلمانوں کا دوست نہیں ہو سکتا تاہم ثالثی کا عمل ضرور ہونا چاہئے۔ 2001 میں پاکستان نے امریکہ کا ساتھ دیا لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے امن کے لیے کردار ادا کیا ہے جس کو سراہا جانا چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ خوار ہو چکے ہیں اور ان سے قربتیں بڑھانے کی بجائے باوقار خارجہ پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی کوششیں درست سمت میں ہیں، ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی ہے جبکہ امریکہ نے اپنی ناکہ بندی ختم نہیں کی۔ ان کے مطابق جنگ کے دوران پچھلے چھ ہفتوں میں حکومت نے 180 ارب روپے وصول کیے اور پیٹرول لیوی کے ذریعے بھی اربوں روپے اکٹھے کیے گئے۔ انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی مظالم اور ٹرمپ کے خلاف کوئی واضح مؤقف نہیں اپنایا۔
Today News
8 روز سے لاپتا تاجر کی لاش مل گئی، قتل میں کزن ملوث نکلا
کراچی:
8 روز سے لاپتا ایف بی ایریا کے تاجر کی لاش مل گئی، قتل میں کوئی غیر نہیں بلکہ مقتول کا اپنا کزن ملوث نکلا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی ایریا کا تاجر لاپتا ہوا تھا جو کہ لیبارٹری مشینیں فروخت کرنے کا کام کرتا تھا، لاپتا ہونے پر اس کے بیٹے روحان خان کی مدعیت میں باپ کے اغوا کا مقدمہ 13 اپریل کو جوہر آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے مقدمہ کے بعد مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی،شواہد ملے کے مغوی 11 اپریل کی شام اپنے کزن فیصل کے ساتھ گاڑی میں سوار ہوکر روانہ ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم سید فیصل کریم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی،پوچھ گچھ کے دوران حقائق سے پردہ اٹھ گیا،فیصل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ریحان کو منصوبہ بندی کے تحت اپنے ساتھ لے گیا تھا، فیصل نے ریحان احمد کو ملزم ضیا اللہ عرف نجیب عرف حیدر کے حوالے کیا۔
ملزم فیصل کریم نے بتایا کہ ملزم ضیا کے ہمراہ تین سے چار ساتھی اور بھی فلیٹ میں موجود تھے، ملزمان نے ریحان کو تشدد کرنے کے بعد فلیٹ میں بند کردیا، ملزم ضیا اللہ نے مجھے سہراب گوٹھ پل پر چھوڑ دیا اور میں اپنے گھر نیو کراچی چلا گیا۔
بعدازاں ملزم فیصل نے پولیس کو اس فلیٹ کی نشاندہی کی، پولیس فلیٹ پر گئی تو ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع بند فلیٹ سے ریحان کی لاش ملی، تمام واقعاتی شواہد جمع کرلیے گئے، لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق اغوا اور قتل میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، 2 سے 3 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Today News
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری خوشخبری سنا دی، مداح خوشی سے نہال
بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جوڑی نے اتوار 19 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے ایک منفرد اور پیاری پوسٹ کے ذریعے دوسرے حمل کی تصدیق کی۔ اس پوسٹ میں ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کی بیٹی دوا ایک مثبت نتیجہ دکھانے والا پریگنینسی ٹیسٹ کٹ تھامے نظر آ رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں دیپیکا اور رنویر خود موجود نہیں تھے بلکہ صرف ان کی بیٹی کو نمایاں کیا گیا، جس نے اس اعلان کو مزید خاص بنا دیا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کب متوقع ہے۔
یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس میں خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو مبارکباد دی۔ کئی صارفین نے دلچسپ انداز میں قیاس آرائیاں بھی کیں جن میں کچھ نے دوسرے بچے کی جنس کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو Lake Como میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2024 میں اپنی پہلی بیٹی دوا کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور دیوالی کے موقع پر اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔
Today News
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری
پی ایس ایل 11 کے اٹھائیس ویں میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہیں، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ اپنے چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں۔ کراچی کنگز کو تین میچز میں کامیابی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان سلطانز کو چار میچز میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرن پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز تیسرے اور کراچی کنگز ساتویں نمبر پر ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper