Today News
کیف میں سُپر مارکیٹ پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک، حملہ آور مارا گیا
یوکرینی دارالحکومت میں ایک سپرمارکیٹ کے اندر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اچانک سپرمارکیٹ میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے موقع پر ہی متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی سروسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گھیر کر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں حملے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی، تاہم حکام مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین اس وقت جنگی حالات سے گزر رہا ہے، جس کے باعث سکیورٹی خدشات پہلے ہی موجود ہیں۔
Today News
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری خوشخبری سنا دی، مداح خوشی سے نہال
بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی دوسری خوشی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جوڑی نے اتوار 19 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس کے ذریعے ایک منفرد اور پیاری پوسٹ کے ذریعے دوسرے حمل کی تصدیق کی۔ اس پوسٹ میں ایک دلکش تصویر شیئر کی گئی جس میں ان کی بیٹی دوا ایک مثبت نتیجہ دکھانے والا پریگنینسی ٹیسٹ کٹ تھامے نظر آ رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصویر میں دیپیکا اور رنویر خود موجود نہیں تھے بلکہ صرف ان کی بیٹی کو نمایاں کیا گیا، جس نے اس اعلان کو مزید خاص بنا دیا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد کب متوقع ہے۔
یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد نے کمنٹس میں خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو مبارکباد دی۔ کئی صارفین نے دلچسپ انداز میں قیاس آرائیاں بھی کیں جن میں کچھ نے دوسرے بچے کی جنس کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 14 نومبر 2018 کو Lake Como میں ایک شاندار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2024 میں اپنی پہلی بیٹی دوا کی پیدائش کا اعلان کیا تھا اور دیوالی کے موقع پر اسے دنیا سے متعارف کروایا تھا۔
Today News
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری
پی ایس ایل 11 کے اٹھائیس ویں میچ میں ملتان سلطانز کی کراچی کنگز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مد مقابل ہیں، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ اپنے چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں۔ کراچی کنگز کو تین میچز میں کامیابی جبکہ تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان سلطانز کو چار میچز میں کامیابی ملی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرن پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز تیسرے اور کراچی کنگز ساتویں نمبر پر ہے۔
Today News
حیدرآباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے پر اہم پیشرفت، وزیراعلیٰ سندھ کی فوری ہدایات
سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت حیدرآباد کے پانی منصوبے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں 6 ایم جی ڈی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
منصوبے کے لیے گوٹھ مصری شیخ میں تقریباً 25 ایکڑ سرکاری زمین کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں سے 22 ایکڑ اے ون کیٹیگری کے تحت فوری استعمال کے لیے موزوں قرار دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے 22 ایکڑ زمین کی منظوری دے دی اور کہا کہ عوام کو صاف اور صحت مند پینے کا پانی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے تمام قانونی اور انتظامی کارروائیاں تیزی سے مکمل کرنے اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس منصوبے سے قاسم آباد اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ پانی صاف کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ منصوبہ عوامی صحت، بہتر معیارِ زندگی اور پائیدار شہری ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس کی سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper