Connect with us

Today News

گلیات میں مویشیوں کی انشورنس اسکیم متعارف

Published

on


گلیات میں مویشیوں کی انشورنس اسکیم متعارف کرادی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) اور جوبلی جنرل انشورنس کے مشترکہ اقدام کے تحت متعارف کرائی گئی اسکیم کے ذریعے جنگلی جانوروں سے نقصان پر کسانوں کو مالی تحفظ دیا جائے گا، چیتے اور دیگر درندوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔

انشورنس اسکیم انسانی و جنگلی حیات تنازع کم کرنے کے لیے اہم قدم ثابت ہوگا، ایوبیہ نیشنل پارک اور خنجراب نیشنل پارک  متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خنجراب میں 2023 کے دوران 499 مویشی ہلاک ہوئے، 2015 سے 2023 کے دوران 6 برفانی چیتے مارے گئے، تصدیق شدہ نقصان پر فوری معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

بدلہ لینے کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی، مقامی کمیونٹیز اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کا سسٹم بھی متعارف رایا جائے گا، اس ماڈل کو ملک بھر کے دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سونے کی قیمتوں میں آج مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on



کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بھی مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1400 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 1200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے کی سطح پر آ گیا۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 110 روپے کے اضافے سے 8ہزار 514 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 94روپے کے اضافے سے 7ہزار 299روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں گزشتہ تین روز سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاک بحریہ کا جدید ترین گائیڈنس سسٹم کے حامل اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Published

on



پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

پاک بحریہ کے جہاز سے فائر کیے گئے برق رفتار میزائل نے طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سمیت منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم اور دیگر خصوصیات کا حامل ہے، میزائل دشمن کے دفاعی نظام سے بچنے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔

صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب میزائل تجربہ میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ترقی پذیر ممالک قرضوں کے دباؤ کا شکار، سرمایہ کاری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، وزیر خزانہ

Published

on



واشنگٹن:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک قرضوں کے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی سرمایہ کاری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر باروررز پلیٹ فارم کے اجرا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ترقی پذیر ممالک شدید قرضہ جاتی دباؤ کا شکار ہیں جہاں بلند شرح سود اور عالمی مالیاتی حالات میں سختی کے باعث ان کی ترقی اور پائیدار نمو کے لیے سرمایہ کاری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ داخلی اصلاحات نہایت اہم ہیں اور ان پر عملدرآمد جاری ہے تاہم عالمی مالیاتی نظام میں موجود ساختی رکاوٹیں قرض لینے والے ممالک کے لیے دستیاب پالیسی گنجائش کو محدود کر رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ باروررز پلیٹ فارم ایک دیرینہ خلا کو پُر کرتا ہے، کیونکہ قرض لینے والے ممالک کے پاس ایسا کوئی مخصوص فورم موجود نہیں تھا جہاں وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکیں، ابھرتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کر سکیں اور اپنے اجتماعی مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کر سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پلیٹ فارم کسی مذاکراتی بلاک کے طور پر نہیں بلکہ ایک رضاکارانہ رکن ممالک کی زیرِ قیادت اقدام ہے جس کا مقصد باہمی سیکھنے، تجربات کے تبادلے اور عالمی مالیاتی مباحث میں قرض لینے والے ممالک کی آواز کو مؤثر بنانا ہے۔

وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وکالت کو سراہا، مصر کی قیادت کی تعریف کی اور اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (ہو این سی ٹی اے ڈی) کی معاونت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے پلیٹ فارم کے عبوری چیئرمین کے طور پر مصر کے اعلان کا بھی ذکر کیا۔





Source link

Continue Reading

Trending