Today News
چینی سیٹلائٹ کی مدد سے ایران نے امریکی اڈوں پر حملے کیے، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کی مدد سے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی نگرانی کی اور انہیں نشانہ بنانے میں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کیا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ سیٹلائٹ 2024 کے آخر میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کو فراہم کیا گیا۔ اس سیٹلائٹ کو خلا میں چین کی مدد سے لانچ کیا گیا، جس کے بعد اسے ایران کے حوالے کر دیا گیا۔
برطانوی جریدے کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے اس جدید سیٹلائٹ کے ذریعے خطے میں موجود اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کی۔
ان مقامات کی تصاویر حملوں سے پہلے اور بعد میں حاصل کی گئیں، جنہیں ڈرون اور میزائل حملوں کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس، اردن کے موافق السالتی ایئر بیس، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے قریب علاقوں، عراق کے اربیل ایئرپورٹ، کویت کے فوجی اڈوں، جبوتی کے کیمپ لیمونئیر اور عمان کے دقم ایئرپورٹ سمیت کئی اہم مقامات کی تصاویر حاصل کیں۔
اس کے علاوہ خلیجی ممالک کے سویلین انفراسٹرکچر جیسے متحدہ عرب امارات کی خورفکن بندرگاہ، پاور پلانٹس اور صنعتی تنصیبات کو بھی مانیٹر کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن صلاحیت تقریباً نصف میٹر ہے، جس سے اہداف کی درست نشاندہی ممکن ہوئی۔ اس سے قبل ایران کے پاس موجود “نور-3” سیٹلائٹ کی ریزولوشن کم تھی۔
ذرائع کے مطابق ایران نے اس سیٹلائٹ سسٹم کے حصول اور کنٹرول کے لیے تقریباً 36.6 ملین ڈالر خرچ کیے، جس میں لانچنگ، تکنیکی معاونت اور ڈیٹا انفراسٹرکچر شامل تھا۔
دوسری جانب چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کی مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔
Today News
ترقی پذیر ممالک قرضوں کے دباؤ کا شکار، سرمایہ کاری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، وزیر خزانہ
واشنگٹن:
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک قرضوں کے دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی سرمایہ کاری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر باروررز پلیٹ فارم کے اجرا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں ترقی پذیر ممالک شدید قرضہ جاتی دباؤ کا شکار ہیں جہاں بلند شرح سود اور عالمی مالیاتی حالات میں سختی کے باعث ان کی ترقی اور پائیدار نمو کے لیے سرمایہ کاری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اگرچہ داخلی اصلاحات نہایت اہم ہیں اور ان پر عملدرآمد جاری ہے تاہم عالمی مالیاتی نظام میں موجود ساختی رکاوٹیں قرض لینے والے ممالک کے لیے دستیاب پالیسی گنجائش کو محدود کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ باروررز پلیٹ فارم ایک دیرینہ خلا کو پُر کرتا ہے، کیونکہ قرض لینے والے ممالک کے پاس ایسا کوئی مخصوص فورم موجود نہیں تھا جہاں وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکیں، ابھرتے ہوئے خطرات کی نشاندہی کر سکیں اور اپنے اجتماعی مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کر سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ پلیٹ فارم کسی مذاکراتی بلاک کے طور پر نہیں بلکہ ایک رضاکارانہ رکن ممالک کی زیرِ قیادت اقدام ہے جس کا مقصد باہمی سیکھنے، تجربات کے تبادلے اور عالمی مالیاتی مباحث میں قرض لینے والے ممالک کی آواز کو مؤثر بنانا ہے۔
وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی وکالت کو سراہا، مصر کی قیادت کی تعریف کی اور اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (ہو این سی ٹی اے ڈی) کی معاونت کا اعتراف کیا۔
انہوں نے پلیٹ فارم کے عبوری چیئرمین کے طور پر مصر کے اعلان کا بھی ذکر کیا۔
Today News
تاریک مادے کی نئی قسم کائنات کے کچھ راز سمجھا سکتی ہے: تحقیق
تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی قسم کا ’تاریک مادے (ڈارک میٹر)‘ کائنات کے کچھ راز سمجھنے میں مدد دے سکتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خلا میں خود سے ٹکرانے والے ’سیلف انٹریکٹنگ ڈارک میٹر (ایس آئی ڈی ایم)‘ کے کثیف جتھے موجود ہیں جن میں ہر ایک سورج سے لاکھوں گُنا زیادہ وزنی ہے۔
یہ ماڈل ماہرینِ فلکیات کے تین بڑے مسئلوں کو حل کر سکتا ہے جن میں گریویٹیشنل لینس، اسٹیلر اسٹریمز اور سیٹلائیٹ کہکشائیں شامل ہیں۔
ہماری کائنات کا 85 فی صد حصہ ڈارک میٹر کائنات پر مشتمل ہے، لیکن اس کو براہ راست نہیں دیکھا جا سکتا۔ جس کا مطلب ہے کہ یہ ماہرین سے پوشیدہ رہتا ہے اور اس وجہ سے اس کو کائنات کے مشاہدے میں آنے والے حصوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے سمجھنا ہوگا۔
نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ نئے ماڈل کے مطابق ڈارک میٹر ذرّات ایک دوسرے سے ٹکرا سکتے ہیں اور توانائی کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
اس کے سبب ’گریوو تھرمل کولیپس‘ ہو سکتا ہے جس کے نتیجے میں انتہائی کثیف مراکز بن سکتے ہیں۔
Source link
Today News
پاکستان نے مشرقی کانگو میں فوری جنگ بندی اور مؤثر سفارتکاری کا مطالبہ کر دیا
نیویارک:
نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور تیز تر سفارتی اقدامات پر زور دیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ خطے میں جاری تشدد، انسانی بحران کی شدت اور بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد اس امر کی عکاس ہے کہ امن کا قیام فوری ضرورت بن چکا ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2773 پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار جنگ بندی ہی خطے میں دیرپا استحکام کی بنیاد فراہم کر سکتی ہے۔
پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے جاری عالمی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا، جن میں افریقی یونین کی ثالثی، واشنگٹن پراسیس اور دوحہ فریم ورک شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اقوامِ متحدہ کی کاوشوں کے ساتھ مل کر اعتماد سازی اور سیاسی حل کے امکانات کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
پاکستان نے مونوسکو کے کردار کی بھی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مناسب حالات میں جنگ بندی کے نفاذ میں اس کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
سفیر عاصم افتخار احمد نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مشرقی کانگو میں قدرتی وسائل کی غیر قانونی کان کنی اور اسمگلنگ بدامنی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں جن کے تدارک کے لیے علاقائی تعاون، شفاف سپلائی چین اور مؤثر حکمت عملی ناگزیر ہے تاکہ یہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بن سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، مگر زمینی حقائق میں نمایاں بہتری نہ آنا اس بحران کی پیچیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اختتام پر پاکستان نے جمہوریہ کانگو کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کے لیے مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
‘The World Cup curse’: Italy sheds tears after missing out again – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism