Today News
ایف آئی اے کی کارروائی، غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملوث ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اربوں مالیت کی کرنسی بھی برآمد کرلی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خرید وفروخت میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار سعودی ریال اور ایک ارب 40 کروڑ ایرانی ریال برآمد کر لیے گئے ہیں۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کی تحویل سے 4 موبائل اور ایک لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا، لیپ ٹاپ اور موبائل سے غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث مختلف افراد کی فہرست بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
Today News
ایران جنگ سے کس ٹیکنالوجی کمپنی نے بڑا منافع کمایا؟
تائیوان کی چِپ بنانے والی کمپنی ٹی ایس ایم سی نے رواں برس کے پہلے سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں اپنے منافع میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کے منافع میں 58 فی صد کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کی بڑی وجہ آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مانگ میں اضافہ ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی کانٹریکٹ چپ میکر کمپنی (جو ایپل اور این ویڈیا جیسی بڑی کمپنیوں کو چپ سپلائی کرتی ہے) نے بتایا کہ پہلے تین ماہ میں کمپنی کو 18.1 ارب ڈالر کا منافع ہوا ہے جو کہ تجزیہ کاروں کے لگائے گئے تخمینوں سے بہت زیادہ ہے۔
گزشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کو 11.5 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا۔ جبکہ گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) کہ مقابلے یہ منافع 13.2 فی صد زیادہ ہے۔
منافع کی جزوی وجہ ایران جنگ کو بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے ممکنہ اثرات میں صرف سپلائی چین کی قیمت میں اضافہ ہی نہیں بلکہ چپ بنانے کے لیے اہم گیس (جیسے کہ ہیلیم) اور کیمیکلز کی رسد مین بھی خلل آ سکتا ہے۔
Source link
Today News
لاہور؛ راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور اقبال ٹاؤن پولیس نے متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا، جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ نامعلوم ملزم کی جانب سے ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی شروع کی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے اقبال ٹاؤن پولیس کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش جیلوں میں جائیں گے۔
Source link
Today News
ٹرمپ آبنائے ہرمز کھلنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے شکرگزار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اسے خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور جہازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہے۔
اپنی اس ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ایران لکھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ طنزاً ایسا کہا ہے یا غلطی سے ایسا ہوگیا ہے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک اور پوسٹ کی جس میں انھوں نے لکھا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے تیار ہے لیکن ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
انھوں نے مزید لکھا کہ ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی اُس وقت جاری رہے گی جب تک ہمارے ایران کے ساتھ معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو جاتے۔
البتہ امریکی صدر اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ یہ عمل جلد مکمل ہونے کا امکان ہے کیونکہ زیادہ تر نکات پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔
بعد ازاں اپنی تازہ ترین پوسٹ میں آبنائے ہرمز کھلنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بہترین اور عظیم لوگ ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے تھے۔
ان حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز بند کردی تھی جو دنیا کو تیل و گیس کی ترسیل کی ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا میں تیل و گیس کی قلت پیدا ہوئی اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جس کے اثرات مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے۔
ایسے میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا اور فریقین دو ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہوگئے جس میں امریکا نے مزید حملے نہ کرنے اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔
جس کے بعد پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔ اس وقت بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں اور ان سفارتی کاری کی کوششیں بآور ثابت ہورہی ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism