Connect with us

Today News

اہم خبریں ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، ایک ایک پائی کا حساب دینا ہماری ذمہ داری ہے، وزیراعظم

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ہے، اسکی حفاظت ہمارا فرض اور ایک ایک پائی کا حساب دینا ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس کے موقع پر اوور انوائسنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوایسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے مسلسل غافل رہے۔ انہوں نے اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی توصیف کی جبکہ شاہد خان کی سربراہی میں غفلت کے مرتکب افراد اور اداروں کا تعین کرنے اور انکے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنا کر جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ایسے واقعات کو مستقبل میں روکنے کے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ فائننشل مونیٹرنگ یونٹ( FMU) کو ایک فعال ادارہ بنایا جائے اور اس میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے نمائندے بھی شامل کیے جائیں۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی ار نے سنٹرلائز ڈپرائس ویریفکیشن پورٹل بنایا ہے۔جون کے آخر تک یہ پورٹل بینکوں کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔

ایف بی آر کے پوسٹ کلیرنگ آڈٹ ونگ نے اکتوبر 2022 میں اس اوور انوائسنگ دھندے کی نشاندہی کی۔ اس دوران مرتکب افراد کے خلاف 13 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں ، اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں آگ لگ گئی

Published

on


راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر وزیر آباد بائی پاس کے قریب مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ تمام مسافروں کو متبادل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی تشویشناک صورتحال

Published

on


کراچی کے ساحلی علاقے ریڑھی گوٹھ میں سمندری آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، سمندر میں شامل فضلے اور آلودگی نے ماہی گیری کے شعبے کو شدید متاثر کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق آلودگی کے باعث نہ صرف مچھلیوں کی افزائش متاثر ہو رہی ہے بلکہ ماہی گیر خود بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ صنعتی فضلہ اور گٹر کا گندا پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے مسلسل سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں روزانہ ہزاروں گیلن آلودہ پانی سمندر میں شامل ہو کر سمندری حیات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ماہی گیروں کے روزگار کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بھینس کالونی سے نکلنے والا جانوروں کا گوبر اور ٹیکسٹائل و چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کا کیمیائی فضلہ بھی دھڑلے سے سمندر برد کیا جا رہا ہے جس سے آلودگی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکومت سندھ اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق مقامی ماہی گیر برادری نے حکومتِ سندھ اور ماحولیاتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ صنعتی فضلے کو بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں چھوڑنے پر فوری پابندی عائد کی جائے، ساحلی علاقوں کی باقاعدہ صفائی اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور ماہی گیروں کی صحت و روزگار کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سمندری حیات سے وابستہ ماہی گیروں کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چرانے والا ملزم سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار

Published

on



لاہور:

کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر قیمتی اشیا چوری کرنے والے ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم مختلف علاقوں میں شہریوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر قیمتی سامان لے کر فرار ہو جاتا تھا، جو ماڈل ٹاؤن، شادمان، مین بلیوارڈ اور ایم ایم عالم روڈ پر وارداتوں میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کو مطلوب تھا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر ملزم کی ٹریسنگ کا آغاز کیا۔ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی شناخت اور اس کے روٹ کی مکمل میپنگ کی گئی، جس کے بعد سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے جرائم میں نمایاں کمی ممکن ہو رہی ہے، جبکہ جدید کیمروں کی مدد سے مجرموں کی بروقت نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending