Today News
برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری مشن کی قیادت کریں گے
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری مشن کی قیادت کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد عالمی تجارتی جہاز رانی کی آزادی کو یقینی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان فرانس کے دورے کے دوران برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
فرانسیسی صدر سے مالقات کے بعد برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن ممالک پہلے ہی اس مشن میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں اور مزید ممالک کو بھی شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ دونوں ممالک جس کثیرالملکی سیکیورٹی مشن کی قیادت کریں گے وہ مکمل طور پر پُرامن اور دفاعی نوعیت کا ہوگا۔ جس کا بنیادی مقصد تجارتی بحری راستوں کو محفوظ بنانا، بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ممکنہ بارودی سرنگوں (مائنز) کی صفائی کے اقدامات میں معاونت کرنا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور تجارتی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم آبی گزرگاہ ہے جس میں کسی بھی رکاوٹ یا خطرے کی صورت میں عالمی معیشت متاثر ہو سکتی ہے اس لیے اس راستے کی حفاظت ناگزیر ہے۔
خیال رہے کہ آج ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ہے جسے صدر ٹرمپ نے اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
Today News
پاکستان اور چین کے درمیان کئی اہم اسٹریٹجک معاہدے ہوں گے، چینی قونصل جنرل
چین کے قونصل جنرل یانگ یون ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سی پیک فیز ٹو، واٹر اسٹوریج ٹیکنالوجی اور نئے توانائی منصوبوں پر معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، پاکستان نے ایشیا سمیت دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں چین کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،جبکہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے دوران پاکستان حالات کی بہتری کیلیے سرگرم عمل ہے۔
یہ بات انھوں نے قونصلیٹ میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تحت پاک چائنا انویسٹمنٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عنقریب کئی اہم اسٹریٹجک معاہدے ہوں گے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندو خیل نے کہا کہ یہ کانفرنس محض ایک اجتماع نہیں بلکہ امید، ترقی اور باہمی شراکت کا ایک پل ہے، پاکستان اور چین کی شراکت خطے کی مجموعی ترقی کی بنیاد ہے۔ پاک چائنا اکنامک اینڈ کلچرل کونسل کے بایزید کاسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان، پاکستان کے معاشی مستقبل کا انجن ہے۔ سی پیک کے منصوبے سے پاکستان کو زرعی شعبے میں فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زراعت کا رخ بلوچستان کی جانب ہوچکا ہے۔بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے، جس میں لامتناہی صلاحیت موجود ہے، بلوچستان سی پیک فیز ٹو کیلئے ایک اہم مقام ہے۔
یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران بلوچستان کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کی زرعی مصنوعات بلاشبہ لاجواب ہیں۔
چیئرمین بلوچستان ریوینیو اتھارٹی عبداللہ خان نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جہاں انواع ہیں، وہیں متعدد مواقع تلاش کیے جاسکتے ہیں۔
Source link
Today News
حج مشکلات برداشت کرنے کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں، گورنر سندھ
گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مشکلات برداشت کرنا حج کا نام ہے سوشل میڈیا پر شکایات کے بجائے صبر اختیار کریں۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی ایئرپورٹ پر پہلی حج پرواز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں جو حج پر جارہے ہیں، اللہ پاک سے آپ سب عازمین دعا کریں کہ ملک ترقی کرے ،پاکستان میں بسنے والوں کے لیے دعا کریں، رزق حلال کمانے کی کوشش کے لیے دعا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حج کرنے والوں میں دوسرا بڑا ملک ہے اور پاکستانی عمرہ کرنے والی نمبر ون قوم ہے لیکن پاکستانی دو نمبری کرنے میں دوسرے نمبر پر ہیں، لوگ موبائل فونز سے انتظامات خراب ہونے کا سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں لیکن حج تو مشکلات کو برداشت کرنے اور صبر کا نام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں عازمین حج پیدل، پھر بحری جہازوں اور اب جہازوں کی سہولت سے حج پر جاتے ہیں، جہازوں کے ذریعے چند گھنٹوں میں اب آپ پہنچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حج پر جاکر اپنے ملک کے لیے لازمی دعا کریں۔
Source link
Today News
لاہور؛ نواب ٹاؤن میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن او پی ایف میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جسے چوہنگ کے علاقے سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو آٹھ گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے وقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس کیس کو ٹریس کرنے کے لیے سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا جس میں جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس نے اہم کردار ادا کیا۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism