Today News
میٹرک بورڈ کراچی: کیمسٹری کے پرچے نے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا
کراچی:
میٹرک بورڈ کراچی کے تحت نویں جماعت کیمسٹری کے سالانہ پرچے نے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، پورا سال روایتی پیٹرن اور گزشتہ 10 سالہ پرچوں کی بنیاد پر تیاری کرنے والے طلبہ کو امتحان میں زیادہ تر تصوراتی سوالات دے دیئے گئے، نومیریکلز اور بیلنسنگ ایکویشنز جیسی روایتی مشقیں اس مرتبہ شامل ہی نہیں کی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، جمعہ کو صبح کی شفٹ میں نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ لیا گیا جس پر طلبہ نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ اس قدر کنسپچوئل اور مشکل تھا کہ انھیں یہ سمجھنے میں بھی دشواری پیش آئی کہ سوال میں پوچھا کیا گیا ہے؟
نویں جماعت کے طلبہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پورا سال روایتی پیٹرن اور گزشتہ 10 سالہ پرچوں کی بنیاد پر تیاری کی مگر امتحان میں اچانک اس قدر زیادہ تصوراتی سوالات آگئے کہ ہم ذہنی طور پر اس کے لیے بالکل بھی تیار ہی نہیں تھے ، پرچہ نہایت مشکل تھا جس میں نہ تو وہ نومیریکلز شامل تھے جن کی مسلسل پریکٹس کرتے رہے اور ہمیشہ آتے بھی ہیں اور نہ ہی بیلنسنگ ایکویشنز جیسی روایتی مشقیں آئیں بلکہ زیادہ تر سوالات ایسے تھے جن کے لیے گہری سمجھ اور مختلف انداز میں سوچنے کی ضرورت تھی جس کی انھیں پہلے سے مناسب رہنمائی نہیں دی گئی تھی اس وجہ سے کئی طلبہ پرچہ دیکھ کر شدید دل برداشتہ اور مایوس نظر آئے اور متعدد طلبہ نے کچھ سوالات ہی چھوڑ دیئے۔
شاہ فیصل کالونی میں قائم سینٹر کی طالبہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا رمضان کے دوران جاری ہوئے نوٹی فکیشن اور بعدازاں ہونے والی میٹنگز میں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ کنسپچوئل پیپرز کا مکمل نفاذ اگلے سال سے ہوگا جبکہ اس سال پیپر زیادہ تر روایتی انداز میں ہی لیا جائے گا مگر عملی طور پر کیمسٹری کے پرچے میں کنسپچوئل سوالات کی شرح کہیں زیادہ نظر آئے جس سے وہ شدید کنفیوژن کا شکار ہوئے، اگر پہلے سے واضح طور پر بتا دیا جاتا، ماڈل پیپرز فراہم کیے جاتے اور اسی طرز پر تیاری کرائی جاتی تو وہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے تھے مگر بغیر پیشگی تیاری کے اس اچانک تبدیلی نے ان کی محنت پر پانی پھیر دیا جس کا ذمہ دار کون ہے؟
طلبہ نے کہا نومیریکلز اور ایکویشنز کی بھرپور پریکٹس کی تاکہ مکمل نمبر حاصل کر سکیں مگر امتحان میں اس کے برعکس 30 فیصد سے زائد سوالات تصوراتی دیئے گئے ہم نے جو جوابات لکھے وہ ای مارکنگ کو مشین میں کیسے سمجھ آئیں گے؟ طلبہ نے مزید بتایا کہ پرچے کی انگریزی بھی غیر معمولی طور پر مشکل تھی جو انھیں کیمبرج طرز کے امتحان جیسی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے سوالات کو سمجھنا ہی ایک بڑا چیلنج بن گیا۔
متعدد طلبہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس صورتحال کے باعث بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے کا امکان ہے جس سے نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوگی بلکہ ان کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔
والدین نے بھی اس صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اس طرح کے غیر متوقع تجربات کا نشانہ بنانا ناانصافی ہے، والدین نے مطالبہ کیا کہ طلبہ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکنگ میں نرمی برتی جائے اور آئندہ کے لیے واضح اور مستقل پالیسی اپنائی جائے۔
اس حوالے سے آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے بھی کراچی بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی غیر مستقل مزاجی اب انتہا کو پہنچ چکی ہے، تعلیمی اصلاحات ایک مثبت قدم ہیں مگر انھیں نافذ کرنے سے پہلے مناسب منصوبہ بندی ، اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کو مکمل رہنمائی فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے جو اس معاملے میں نظر نہیں آیا۔
اساتذہ اور کوچنگ سینٹرز سے وابستہ پروفیسرز نے بھی اس پرچے کو غیر متوقع اور مشکل ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پرچہ نصاب کے اندر سے ہی تھا مگر سوالات کی نوعیت اور زبان اس انداز میں تبدیل کی گئی تھی کہ اوسط درجے کے طلبہ کے لیے اسے سمجھنا اور حل کرنا مشکل ہوگیا، ان کے مطابق کنسپچوئل تعلیم کا فروغ ایک اچھی بات ہے لیکن اس کے لیے پورا سال اسی طرز پر تدریس اور پریکٹس ضروری ہوتی ہے جبکہ یہاں ایسا نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرچہ مکمل طور پر نصاب کے مطابق تھا اور اس میں کوئی بھی سوال نصاب سے باہر نہیں دیا گیا، طلبہ کو پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ کچھ حد تک کنسپچوئل سوالات آئیں گے تاہم ان کے مطابق یہ شرح زیادہ نہیں تھی بلکہ صرف سوالات کی زبان تھوڑی مختلف تھی تاکہ وہ طلبہ جو واقعی سمجھ کر پڑھتے ہیں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ انھوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ پرچہ غیر معمولی حد تک مشکل تھا۔
دریں اثنا کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، کیمسٹری کا پرچہ مختلف سوشل میڈیا گروپس میں امتحان سے پہلے ہی گردش کرتا رہا جس سے نقل مافیا کی سرگرمیوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر تشویش بڑھ گئی ہے، طلبہ اور والدین کی جانب سے اس صورتحال پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
Today News
لاہور؛ نواب ٹاؤن میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن او پی ایف میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان یوسف کے نام سے ہوئی ہے، جسے چوہنگ کے علاقے سے زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو آٹھ گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا الٹی میٹم دیا تھا، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے وقت اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ پولیس نے جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ناکے پر ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔ اس کیس کو ٹریس کرنے کے لیے سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا جس میں جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس نے اہم کردار ادا کیا۔
Today News
سکھن میں گھر کے اندر جھگڑے کے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا
سکھن میں گھر کے اندر جھگڑےکے دوران شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا ، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لائی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سکھن خالد میمن نے بتایا کہ واقعہ شاہ لطیف سیکٹر 51 اے الجدون کالج کے قریب گھر میں پیش آیا ہے ، مقتولہ کی شناخت 30 سالہ شبانہ کے نام سے کی گئی جو کہ ایک بچے کی ماں ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھر کے اندر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس میں ملزم اسلم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے متعدد خول ملے ہیں جبکہ ملزم اور مقتولہ کا آبائی تعلق نوابشاہ سے بتایا جاتا ہے۔
تاہم پولیس نے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں اور فرار ہونے والے ملزم شوہر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔
Source link
Today News
ایران سے ڈیل کا عمل اچھی طرح جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے: ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے اور مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔
ایریزونا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اعلان کیا کہ ایران سے ایٹمی مواد واپس لایا جائے گا اور امریکا ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مجوزہ معاہدے کے تحت کسی قسم کا مالی تبادلہ بھی نہیں ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست شخصیات قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پاکستانی رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔
امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سعودی عرب، قطر کویت، یو اے ای اور بحرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے بھرپور تعاون کیا اور غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نیٹو کی جانب سے انہیں کال موصول ہوئی جس میں مدد کی درخواست کی گئی، تاہم انہوں نے کہا کہ اب امریکا کو نیٹو کی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ نیٹو کو امریکا کی ضرورت ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Italy’s football chief resigns after World Cup disaster – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sameer Minhas, Shadab shine in United’s first win – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism