Today News
کراچی؛ سفاک شوہر نے بیوی اور اپنے دو بچوں کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا
بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں واقع گھر میں سفاک شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور اپنے دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم شوہر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، تحقیقات کرکے قتل کی وجہ جلد سامنے لائی جائے گی۔
Source link
Today News
اسحاق ڈار کی بیرون ممالک کے وزرا سے اہم ملاقات، ایران جنگ سے متعلق تبادلہ خیال
برطانوی وزیر داخلہ اور پولینڈ کے نائب وزیر اعظم نے پاکستانی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں جنگ بندی میں توسیع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی وزیر داخلہ یوویٹ کوپر نے اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی پر بات ہوئی۔
یوویٹ کوپر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کے سفارتی کردار کا معترف ہے۔ پاکستان نے مذاکرات میں سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا۔ نائب وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ نائب وزرائے اعظم کا موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی گہرائی سے تبادلہ خیال ہوا۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
Today News
اسرائیل، یونان اور قبرص نے مسلم ممالک کیخلاف اتحاد بنا لیا ہے، ترک وزیر خارجہ
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل، قبرص اور یونان کا اتحاد خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا یہ صرف ترکیہ ہی نہیں بلکہ خطے کے تمام مسلم ممالک کے لیے بھی باعثِ فکر ہے۔ اسرائیل کی توسیع پسندانہ اور جارحانہ پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ بلاوجہ خدشات پیدا نہیں کر رہا بلکہ زمینی حقائق موجود ہیں۔ ترکیہ اپنی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے کمزور ممالک اس فوجی اتحاد کو تشویش کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ اسرائیل نے جنوبی قبرص کے ساتھ مسلم ممالک کے خلاف فوجی اتحاد بنایا ہے۔ترکیہ ایسے اقدامات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں تنازعات ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Today News
ایران نے جنگ بندی کے دوران میزائل، ڈرون صلاحیتوں کو مضبوط کیا ، جنرل موسوی
پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے دوران اپنی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مزید تیزی سے بحال اور مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے اپنے دفاعی ذخائر کو بہتر بنایا ہے۔
جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ دشمن کو اپنے اسلحہ کے ذخائر دوبارہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق کو بیرونِ ملک سے اسلحہ درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper