Connect with us

Today News

رحیم یار خان؛ سر کی قیمت ایک کروڑ ، کچے کے انتہائی مطلوب ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیا

Published

on



پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس  اور ملیٹری انٹیلیجنس نے مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران کچہ کے انتہائی مطلوب ڈاکو احمد بکھران نے ہتھیار ڈال دیے، جن کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں ایریا کے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کر دیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکو  احمد بکھرانی پر ایک کروڑ روپے سر کی قیمت مقرر تھی جبکہ اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ کچہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 66 خطرناک ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار اور 20  ہتھیار ڈال چکے ہیں تاہم کچہ ایریا کے آخری ڈاکو کی گرفتاری اور سرنڈر تک آپریشن جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے آئی جی عبدالکریم نے ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام زمانہ ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے 8 بچے جاں بحق

Published

on



امریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے ایک سال سے 14 سال کے درمیانی عمر کے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لویزیانا کے علاقے شریوپورٹ کی پولیس کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلن نے بتایا کہ مسلح شخص کی اندھادھند فائرنگ سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان تھیں جبکہ پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کرکے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ بچوں میں سے متعدد مشتبہ حملہ آور کے رشتہ دار تھے اور فائرنگ کا یہ واقعہ تین گھروں میں پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 10 افراد کو بھی گولی لگی ہے لیکن انہوں نے بچ جانے والے افراد کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بجے پیش آیا اور اس واقعے کو ذاتی عناد کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

کرسٹوفر بورڈیلون کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد ایک گاڑی چھین لی تاہم پولیس نے قریبی علاقے تک تعاقب کیا اور گاڑی پر فائرنگ کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کا نام متاثرین کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کیا جائے۔

کرسٹوفر بورڈیلون نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گھروں کے اندر موجود چند بچے اس کی اولاد تھی۔

ترجمان کیٹ اسٹیگال نے بتایا کہ ریاست لویزیانا کی پولیس اس شخص پر پولیس کی فائرنگ کے واقعے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

شریوپورٹ کے میئر ٹام آرسینیوکس نے کہا کہ یہ ایک غمزدہ صورت حال ہے ہوسکتا ہے ہمارے لیے اب تک کی سب سے بدترین صورت حال ہو۔

شریوپورٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ٹیم اس دلدوز واقعے پر مقامی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔

لویزیانا کے گورنر جیف لینڈری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ان اندوہناک واقعے پر وہ اور ان کی اہلیہ بہت غمزدہ ہیں اور تمام متاثرین کے لیے دعا گو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں رواں برس اب تک عوامی مقامات پر فائرنگ کے 119 واقعات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 79 بچوں سمیت 117 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 458 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

خیبرپختونخو اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر و اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ

Published

on



خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ فنانس کمیٹی کی مںظوری کے بغیر کرنے کے اقدام کو آئین سے متصادم قرار دینے کے بعد ترمیمی ایکٹ تیار کرلیا گیا جو آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ا ایکٹ کے ذریعے کیا جاتا تھا اور اس کی منظوری ایوان سے لی جاتی تھی۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ جب اس تحریک کا جائزہ لیا گیا تو تنخواہوں میں اضافے کو آئین کے آرٹیکل 88 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، آرٹیکل 88 اور آرٹیکل 127 کے تحت اسمبلی کے اخراجات پر مالیاتی کمیٹی کا کنٹرول ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ تنخواہیں بھی مالیاتی امور کے زمرے میں آتی ہیں تو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور اراکین کی تنخواہیں اور الاؤنس بھی اسمبلی کے اخراجات میں شامل ہیں، مذکورہ آرٹیکل کے تحت تنخواہوں اور الاؤنس کی شرح کا تعین فنانس کمیٹی کرے گی۔

اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ نشان دہی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق ایکٹ 1975 میں ترمیم تیار کرلی گئی ہے جو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی مجوزہ ترمیم کے تحت تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کے پاس ہوگا اور ایکٹ کی منطوری کے بعد اسے کابینہ میں مںطوری کے لیے بھیجا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کی صاحبزادی مبینہ طور پرنامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سےجاں بحق

Published

on



کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی نوجوان بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں گھر کے اندر مبینہ طور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی بیٹی 18 سالہ ماہ نور سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہ نور دوران علاج دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او محمد سعود کے مطابق ماہ نور متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کی بیٹی اور میڈیکل کی طالبہ تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہل خانہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ ماہ نور گھر کے اندر سیڑھیوں سے گر گئی تھی اور سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں، انہیں گلشن اقبال میں واقع پٹیل اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ اتوار کو دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس کو چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ ماہ نور کو سر پر گولی لگی تھی جو کہ بعد میں اہل خانہ نے اندھی گولی قرار دیا اور قانونی کارروائی کروانے سے انکار کردیا ہے تاہم  پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

بعد ازاں مقتولہ کی نماز جنازہ گلشن اقبال بلاک 7 میں مدینہ مسجد جامعہ مدینہ اسلامیہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مقتولہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اظہار تعزیت

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال خان محسود سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

مرکزی کمیٹی نے تعزیتی بیان میں اقبال خان محسود سمیت تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہا کہ یقیناً یہ صدمہ بہت بڑا ہے دکھ کی اس مشکل گھڑی میں ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending