Today News
امریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے 8 بچے جاں بحق
امریکی ریاست لویزیانا میں فائرنگ سے ایک سال سے 14 سال کے درمیانی عمر کے 8 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لویزیانا کے علاقے شریوپورٹ کی پولیس کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلن نے بتایا کہ مسلح شخص کی اندھادھند فائرنگ سے 8 بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان تھیں جبکہ پولیس نے حملہ آور کا پیچھا کرکے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ بچوں میں سے متعدد مشتبہ حملہ آور کے رشتہ دار تھے اور فائرنگ کا یہ واقعہ تین گھروں میں پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مزید 10 افراد کو بھی گولی لگی ہے لیکن انہوں نے بچ جانے والے افراد کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق 6 بجے پیش آیا اور اس واقعے کو ذاتی عناد کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔
کرسٹوفر بورڈیلون کے مطابق مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد ایک گاڑی چھین لی تاہم پولیس نے قریبی علاقے تک تعاقب کیا اور گاڑی پر فائرنگ کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور کا نام متاثرین کے اہل خانہ کو اطلاع دینے کے بعد جاری کیا جائے۔
کرسٹوفر بورڈیلون نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ گھروں کے اندر موجود چند بچے اس کی اولاد تھی۔
ترجمان کیٹ اسٹیگال نے بتایا کہ ریاست لویزیانا کی پولیس اس شخص پر پولیس کی فائرنگ کے واقعے کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
شریوپورٹ کے میئر ٹام آرسینیوکس نے کہا کہ یہ ایک غمزدہ صورت حال ہے ہوسکتا ہے ہمارے لیے اب تک کی سب سے بدترین صورت حال ہو۔
شریوپورٹ سے تعلق رکھنے والے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی ٹیم اس دلدوز واقعے پر مقامی پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔
لویزیانا کے گورنر جیف لینڈری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ ان اندوہناک واقعے پر وہ اور ان کی اہلیہ بہت غمزدہ ہیں اور تمام متاثرین کے لیے دعا گو ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں رواں برس اب تک عوامی مقامات پر فائرنگ کے 119 واقعات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 79 بچوں سمیت 117 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 458 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Source link
Today News
نواز شریف، مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، اسکائی گلاس برج بنانے سمیت سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں مری اور کوٹلی ستیاں کی ترقی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں کوٹلی ستیاں میں پنجاب کا پہلا اسکائی گلاس برج بنانے کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے سدباب کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی و امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
اجلاس میں مری میں تین نئے ہاسپٹیلٹی زون قائم کرنے، نجی شعبے کے اشتراک سے 5 اسٹار معیار کے ہوٹلز کی تعمیر، سڑکوں کی توسیع اور گلاس ٹرین پراجیکٹ کے جلد آغاز کا ہدف مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کے لیے نئے پارکس، زولوجیکل گارڈن، ایکوزون، گلیمپنگ پوڈ ویلج اور پیراگلائیڈنگ کلب کے قیام کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے بلک واٹر سپلائی اسکیم اور رین واٹر ہارویسٹنگ منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب بھر میں سرکاری عمارتوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے فیسلیٹی مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
Today News
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز تحویل میں لینے کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز ٹوسکا کو امریکی بحریہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایک ایرانی مال بردار جہاز ٹوسکا جو لمبائی میں تقریباً 900 فٹ اور وزن میں تقریباً ایک طیارہ بردار جہاز کے برابر ہے، نے ہماری بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کی مگر یہ ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے بتایا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس سپروانس نے خلیجِ عمان میں ٹوسکا کو روک لیا اور رکنے کے لیے باقاعدہ انتباہ جاری کیا لیکن ایرانی عملے نے ہدایات ماننے سے انکار کیا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ہماری بحریہ کے جہاز نے ان کے انجن روم میں سوراخ کر کے اس کو وہیں روک دیا اور اس وقت وہ جہاز امریکی میرینز کی تحویل میں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹوسکا ماضی میں غیرقانونی سرگرمیوں کے باعث امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے اور ہم نے جہاز کو مکمل طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس میں موجود سامان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
ریلوے کے پاس بوگیوں کی کمی، مسافر جان خطرے میں ڈال کر چھتوں پہ سفر کرنے پر مجبور
لاہور:
پاکستان ریلویز کے پاس بوگیوں کی کمی بڑھ گئی، سیکڑوں مسافر اپنی جان خطرے میں ڈال کر بوگیوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہوگئے، فیض احمد فیض گاڑی شاہدرہ سے روانہ ہوئی تو مسافر چھتوں پر چڑھ گئے ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس خاموش تماشائی بن گئے۔
ایکسپریس کے مطابق پاکستان ریلویز کے وزیر حنیف عباسی ریلوے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں مگر ریلوے انتظامیہ ان کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ایک طرف آئے روز حادثات نے ریلوے انفراسٹرکچر کی خستہ حالی کو بے نقاب کردیا ہے دوسری طرف چھتوں پر چڑھ کر سفر کرنے والے مسافر ریل گاڑیوں کی بوگیوں کی کمی سامنے لے آئے۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح فیض احمد فیض جو لاہور شاہدرہ ریلوے اسٹیشن سے شام سات ساڑے سات بجے نارووال کے لیے روانہ ہوئی تو سو کے قریب مسافر جن کو ریل گاڑی کے اندر جگہ نہ ملی وہ ریل گاڑی کی بوگیوں پر چڑھ گئے جو کسی بھی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
سب سے حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ ریلوے انتظامیہ اور ریلوے پولیس دونوں ہی خاموش تماشائی بن کر منظر دیکھتے رہے کسی نے بھی مسافروں کو چھت پر کھڑے ہونے سے نہیں رکا۔
پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا جن مسافروں کو روکتے ہیں تو وہ لڑائی مار کٹائی کرتے ہیں ریلوے انتظامیہ بوگیاں بڑھاتی نہیں اور گالیاں ہم سنتے ہیں، ریلوے قانون کے تحت ریل گاڑی کی بوگیوں کی چھت پر سفر کرنا جرم ہے، ریلویز پولیس نے درجنوں مسافر وں کو پکڑا بھی ہے مگر پھر بھی مسافر جاں خطرہ میں ڈال کر سفر کرتے رہتے ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ناروال سیکشن پر چلنے والی ریل گاڑیوں کی بوگیوں کی تعداد 8 سے کم کر کے 4 کر دی ہے یہی وجہ ہے کہ مسافر ٹرینوں کی چھتوں پر چڑھ کر سفر کرتے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بوگیوں کی کمی ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مسافر چھتوں پر چڑھ کر سفر کریں، چھتوں پر چڑھ کر سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے مقدمات بھی درج کیے ہیں اور قانون کے تحت کارروائی کا عمل جاری رہتا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper