Today News
جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافہ؛ امریکا میں سستی ایئرلائنز کا حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
امریکا میں کم لاگت ایئرلائنز نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے حکومت سے عارضی ٹیکس ریلیف کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سستی ایئرلائنز کے سربراہان کل امریکی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کریں گے جس میں فضائی صنعت کو درپیش مالی دباؤ پر بات چیت کی جائے گی۔
ایئرلائنز کا مؤقف ہے کہ ایران کے ساتھ جنگی صورتحال کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے ان کے آپریشنل اخراجات بڑھ گئے ہیں۔
اس حوالے سے نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف ویلیو ایئرلائنز نے گزشتہ ہفتے امریکی کانگریس کو خط لکھا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فضائی ٹکٹوں پر عائد 7.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس اور فی پرواز سیگمنٹ 5.30 ڈالر فیس کو عارضی طور پر معطل کیا جائے۔
متاثرہ ایئرلائنز کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹیکسز ختم کر دیے جائیں تو بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات کا تقریباً ایک تہائی بوجھ کم کیا جا سکتا ہے جس سے مسافروں کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جاسکے گا۔
Today News
لاہور: بچی پر تشدد کرنے والا بس کنڈکٹر گرفتار
لاہور کے علاقے چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والے بس کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چوہنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے احکامات پر اسپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ سفر ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
Today News
مودی کے افتتاح سے ایک دن قبل راجستھان ریفائنری میں خوفناک آگ لگ گئی
انڈیا کی ریاست راجھستان میں واقع ایک اہم آئل ریفائنری میں اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب اس کا افتتاح نریندر مودی کی جانب سے کیے جانے میں صرف ایک دن باقی تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ ضلع بالوترا کے علاقے پچپدرا میں قائم ریفائنری کے سی ڈی یو سیکشن میں لگی، جہاں خام تیل کو مختلف مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ آگ لگنے کے بعد ریفائنری سے سیاہ دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
یہ ریفائنری ایچ پی سی اور حکومتِ راجستھان کا مشترکہ منصوبہ ہے، جسے بھارت کا پہلا گرین فیلڈ انٹیگریٹڈ ریفائنری-کم-پیٹروکیمیکل کمپلیکس قرار دیا جاتا ہے۔
اس منصوبے کا سنگ بنیاد 22 ستمبر 2013 کو سونیا گاندھی نے رکھا تھا، جس کی ابتدائی لاگت 37 ہزار 230 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔ بعد ازاں حکومت کی تبدیلی کے بعد 16 جنوری 2018 کو وزیراعظم نریندر مودی نے اس منصوبے کا دوبارہ آغاز کیا اور اس کی لاگت بڑھا کر 43 ہزار 129 کروڑ روپے کر دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری نہ صرف ایندھن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ ڈاؤن اسٹریم پیٹروکیمیکل مصنوعات کی بڑی مقدار پیدا کرنے کے لیے بھی اہم حیثیت رکھتی ہے۔ افتتاح سے عین قبل پیش آنے والے اس واقعے نے سیکیورٹی اور تکنیکی انتظامات پر سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔
Today News
مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فکر اور شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ قوم ہونے کا شعور دیا، انکی فکری رہنمائی نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو ایک مضبوط نظریاتی بنیاد فراہم کی۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی اسکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
آپ نے اورینٹیئل کالج میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا، علامہ اقبالؒ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا، 1922 میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’سر‘ کا خطاب ملا۔
مفکر پاکستان کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے، علامہ اقبالؒ نے ناصرف تصور پاکستان پیش کیا بلکہ اپنی شاعری سے مسلمانوں، نوجوانوں اور سماج کو آفاقی پیغام پہنچایا۔ علامہ اقبالؒ کے معروف مجموعہ کلام میں بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل شامل ہیں۔ علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے، جہاں ان کا مزار بادشاہی مسجد کے قریب واقع ہے۔
اقبال نے امت کو خودی اور عمل کا پیغام دیا، صدر مملکت
صدر مملکت نے علامہ اقبال کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ اقبال نے امت کو خودی اور عمل کا پیغام دیا، اقبال کی فکر مشرق و مغرب کے علمی امتزاج کی عکاس ہے، سماجی و معاشی انصاف اقبال کے پیغام کا بنیادی حصہ ہے، فکر اقبال آج بھی امید اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اقبال کا پیغام حوصلہ اور جدوجہد ہے، اقبال کے نزدیک تعلیم کردار سازی کا ذریعہ ہے، اقبال کا تصورِ خودی اعتماد اور شعور کی بنیاد ہے، اقبال کی فکر کو عملی زندگی کا حصہ بنانا ضروری ہے۔
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Magazines1 week ago
ARTSPEAK: UNRAVELLING THE FAIRY TALE – Newspaper