Today News
’’یہ کمائی حلال نہیں!‘‘ بہروز سبزواری کا متنازع پوڈکاسٹرز پر کھل کر وار
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری ایک بار پھر اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ کئی دہائیوں پر محیط کیریئر رکھنے والے اداکار نے حالیہ دنوں میں پوڈکاسٹس کے بڑھتے رجحان اور اس سے جڑی کمائی پر کھل کر تنقید کی ہے۔
بہروز سبزواری نے ماضی میں چند پوڈکاسٹس میں شرکت کی تھی، جن میں عدنان فیصل اور نادر علی کے ساتھ گفتگو شامل ہے۔ یہ انٹرویوز بعض متنازع بیانات، خصوصاً شراب سے متعلق گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جس کے بعد اداکار کو وضاحتیں بھی دینا پڑیں اور انہوں نے کچھ عرصے کے لیے انٹرویوز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
اب ایک تازہ انٹرویو میں، جو شہزاد نواز کے ساتھ ہوا، بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل ہر کوئی پوڈکاسٹ کر رہا ہے اور بعض میزبان جان بوجھ کر ایسی باتیں نکالتے ہیں جو دوسروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ دعا کرتے ہیں کہ ان کے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکلے جو کسی کے لیے تکلیف دہ ہو۔
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ جو متنازع باتیں وائرل ہوئیں، وہ دراصل آف دی ریکارڈ تھیں، لیکن انہیں بعد میں پبلک کر دیا گیا۔ اسی تناظر میں انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح مواد بنا کر کمائی کرنا درست نہیں، بلکہ ایسی آمدن حلال نہیں ہو سکتی۔
بہروز سبزواری نے سوال اٹھایا کہ کیا آج کے دور میں لوگ حلال اور حرام کا فرق بھی بھول چکے ہیں؟ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کروڑوں کی گاڑی خرید بھی لے، تو اس کی کوئی اہمیت نہیں اگر وہ پیسہ جائز طریقے سے حاصل نہ کیا گیا ہو۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ اسے موجودہ ڈیجیٹل کلچر پر سخت تنقید قرار دے رہے ہیں۔
Source link
Today News
کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن کی راہ ہموار، نئی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کی نئی اور حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست (فارم-9) جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی شہر کے 6 کنٹونمنٹ بورڈز کو مجموعی طور پر 42 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے حلقہ بندیوں کے فارم 9 کے مطابق ملیر کنٹونمنٹ بورڈ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ 10، 10 وارڈز کے ساتھ شہر کے سب سے بڑے بورڈز ہیں۔
فیصل کینٹ کے 10 وارڈز میں پی آئی اے اسٹاف کالونی، ماڈل کالونی اور گلستانِ جوہر بلاک 18 جیسے گنجان آباد علاقے شامل ہیں جبکہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں ڈی ایچ اے کے تمام فیزز، گزری اور دہلی کالونی کو 10 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کو بھی 10 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ذکریا گوٹھ، کینٹ بازار اور کے ای ایس سی سوسائٹی جیسے علاقے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈز کی تعداد 5 ہے جن کی حدود صدر، لائنز ایریا اور عسکری کے علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
اسی طرح کورنگی کریک کنٹونمنٹ بورڈ کو 5 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ رقبے کے لحاظ سے چھوٹے منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ صرف 2 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حتمی فہرستوں کے مطابق ہر وارڈ کی حدود میں شامل مردم شماری بلاکس اور آبادی کی تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ ان فہرستوں کے اجرا سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے انعقاد کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
Source link
Today News
کراچی کے سرکاری کالج میں درخت کاٹ کر لکڑیاں فروخت کردی گئیں
جامعہ کراچی سے متصل صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج گلستان جوہر میں درختوں کی کٹائی اور اس کی لکڑی کی مبینہ فروخت کا معاملہ سامنے آیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ڈگری کالج میں لگے درختوں کی کٹائی اور لکڑی کی فروخت کے معاملے پر کالج انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہار کیا جس کے بعد ریجنل ڈائریکٹوریٹ کالج کی جانب سے اس معاملے پر ایک سہ رکنی “فیکٹ فائنڈنگ
کمیٹی” تشکیل دے دی گئی ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی معاملے کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ 3 روز میں ریجنل ڈائریکٹر کراچی کو پیش کرے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ اتوار کے روز چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالج کی حدود میں عمارت کی عقبی جانب موجود درختوں کو کٹوادیا گیا اور متعلقہ افراد ایک
مال بردار موٹر سائیکل رکشے پر کٹے ہوئے درختوں کی لکڑیاں رکھ کر کالج سے باہر لے گئے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کررہی ہے جس میں کٹے ہوئے درختوں کی لکڑیاں موٹر سائیکل رکشے پر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ لکڑیاں لے جانے والا شخص یہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ درختوں کی کٹائی کی اجازت کالج پرنسپل کی جانب سے دی گئی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ صبح یا شام میں سے کس شفٹ کے پرنسپل کی جانب سے درخت کٹائی کی اجازت دی گئی۔
ادھر کالج زرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ان درختوں میں آگ لگ گئی تھی جس کے سبب یہ درخت جل کر ناکارہ ہوگئے تھے تاہم گردشی ویڈیو میں نظر آنے والی لکڑی بظاہر جلی ہوئی نہیں ہے۔
ادھر ریجنل ڈائریکٹر کالجز گلاب رائے کی جانب سے اس سلسلے میں جو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے اس میں آدم جی گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر ناصر اقبال کنوینر جبکہ گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج سچل گوٹھ کے پرنسپل عبدالخالق راجپر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسین فاروق خان کمیٹی کے رکن ہونگے۔
کمیٹی کالج کا دورہ کرکے جگہ کا معائنہ کرے گی اور درختوں کی تعداد اور صورتحال کا جائزہ اور عملے کے انٹرویوز کرکے ذمے داروں کا تعین کرے گی۔
کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ اگر یہ درخت ماحول دوست تھے تو انھیں کیوں کاٹا گیا۔
Today News
عالمی مارکیٹ میں زبردست پزیرائی کے بعد پاکستان نے یورو بانڈ کے حجم کو 75 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا
پاکستان نے یورو بانڈ کا حجم بڑھا کر 75 کروڑ ڈالر کر دیا ہےجبکہ پاکستان کو مزید 25 کروڑ ڈالر حاصل ہو گئے ہیں۔
مشیروزیر خزانہ خرم شہزاد نے ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اضافی فنڈنگ مل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی چار سال بعدعالمی مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے، پاکستان نے ایک روز پہلے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کیا تھا۔
خرم شہزاد کے مطابق حکومت کو عالمی سرمایہ کاروں سے توقع سے زیادہ رسپانس ملا، جس سے پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں واپسی سے مستقل میں مزید فنڈنگ کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News1 week ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: Phantom of my loneliness – Newspaper
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان