Connect with us

Today News

ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر ہوجاتی، احسن اقبال

Published

on



وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر سے اوپر چلی جاتیں اور 193 ممالک کی معیشت بیٹھ جاتی، آج پاکستان کی قیادت صرف پاکستان کی محسن نہیں بلکہ 193 ملکوں کی محسن ہے۔

نارووال میں نجی کالج کی تقریب سے خطاب  میں انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لوگوں کو بتاتی تھی کہ پاکستان کا بیڑا غرق ہوگیا، ایک لیڈر کی تقریر شروع ہی ستیاناس اور بیڑا غرق سے ہوتی تھی مگر آج اسی پاکستان نے معرکہ حق میں ہندوستان کے دانت توڑ کر رکھ دیے،آج آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک پوری دنیا میں جس ملک کے چرچے ہیں تو وہ پاکستان ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج اگر دنیا کے لیڈر جس ملک کو شاباش دے رہا ہیں تو وہ پاکستان ہے، آج دنیا جس کی بہترین سفارت کاری کے قصیدے پڑھ رہی ہے تو وہ پاکستان ہے، اللہ نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کا پرچم پوری دنیا میں بلند کر دیا، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں، جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آئی پاکستان کا وقار بلند ہوا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی قیادت میں ملک نے ہر شعبے میں ترقی کی، قائد نواز شریف نے پوری دنیا کا دباؤ ٹھکرا کر ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا، اگر ایران جنگ جاری رہتی تو تیل کی قیمت 6 سو روپے لیٹر سے اوپر چلی جاتیں، اگر تیل کی قیمت اس بلندی پر جاتیں تو دنیا کے 193 ملکوں کی معیشت بیٹھ جاتی، آج پاکستان کی قیادت صرف پاکستان کی محسن نہیں بلکہ 193 ملکوں کی محسن ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: گھریلو ملازمہ اور اس کےبھائی پر پولیس کا مبینہ تشدد، تھانے کا پورا عملہ معطل

Published

on


لاہورکے تھانہ ڈیفنس اے میں گھریلو ملازمہ اوراس کےبھائی پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا جس کی ویڈیوز  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پولیس کے مطابق 16 اپریل کو مالک نے بچی پر چوری کا الزام لگایا اور انگوٹھی چوری کے الزام پر ملازمہ کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب متاثرہ فیملی نے بتایا کہ بچی سے ملنے گئے تو بیٹے اورشوہر کو بھی تھانے میں تشدد کانشانہ بنایا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری پرتشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیفنس اے تھانے کا پوراعملہ معطل کردیا جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او کو بھی شوکازجاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی کینٹ کو واقعے کی انکوائری سونپ دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس کو شہریوں سےبدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

گلشن معمار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Published

on


کراچی کے علاقے گلشن معمار رینمبو ٹاور کے قریب فائرنگ سے 01 شخص جاں بحق اور 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 40 سالہ جلال ولد اشرف عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ نومان ولد مشرنگ عمر، 60 سالہ مشرنگ ولد چنار گل عمر، 55 سالہ وطن گل ولد صمن گل عمر، 45 سالہ مہران گل ولد صمن گل عمر اور 40 سالہ ارشاد ولد وطن گل عمر کے نام سے ہوئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا-ایران مذاکرات؛ وفود چلے جاتے تھے مگر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار بٹھا لیتے تھے، ایاز صادق

Published

on



قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوران دونوں اطراف کے وفود گرما گرمی کے بعد چلے جاتے تھے لیکن نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان کو دوبارہ بٹھا دیتے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت کی توجہ تعمیر اور ترقی پر نہیں تھی بلکہ خود پر تھی، نواز شریف، شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے حلقے کے لیے 38 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے اور مجھے لگتا ہے کہ اس سال کے آخر تک پورے پنجاب کی سڑکیں مکمل ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہواورآپ کوشش کریں تو اللہ تعالی راستے بناتا ہے، پاکستان کی تقدیر 2022 سے بدلنا شروع ہوئی، 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت میں کوئی نہیں آنا چاہتا تھا، بہت مشکل حالات تھے، مہنگائی تھی مشکلات تھیں لیکن ہماری جماعت نے مشکل فیصلہ لے لیا اور وہیں سے نئی ٹیم کی بنیاد رکھی گئی اور ملک کو قدموں پر کھڑا کرنا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہی وقت تھا نئے سپہ سالار آئے، ہم کہتے ہیں نئے سپہ سالار کا نواز شریف کا فیصلہ بہترین تھا، نئی حکومت میں وزیر اعظم کے لیے پہلے سے زیادہ چیلنجز تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ مودی سمجھتے تھے کہ شہباز شریف پچھلے وزیر اعظم کی طرح کہیں گے کیا ہندوستان پر حملہ کردوں، پاکستان کی مرکزی قیادت نے بیٹھ کر ایک ہی فیصلہ کیا کہ پاکستان کی عزت بحال کرنی ہے، وزیر اعظم نے اس وقت دنیا کے تمام ممالک سے رابطہ کرکے کہا کہ آؤ ٹیم بنا کر انکوائری کروالو، اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح دی۔

انہوں نے کہا کہ میری جن لوگوں سے ملاقات ہوئی سب بہت خوش ہیں، ہم روس، چین، امریکا اور ایران سے دوستی رکھتے ہیں، بھارت سے ہماری دوستی نہیں ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو نمایاں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار گرگئے فریکچر ہوا مگر اگلے دن چین چلے گئے، امریکا اور ایران کی جنگ میں پاکستان پہلا ملک تھا جس نے جنگ کی مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے پاکستان کے پاس پیسے نہیں لیکن پاکستان نے 10 گناہ طاقت کو شکست دی، ہمارے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے اہم کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعی معجزے ہوئے ہیں، دنیا کی تاریخ میں یہ تیسری عالمی جنگ روکنے کے مترادف ہے، میں ترکی گیا وہاں پر دیگر ممالک کے سربراہان روک کر مجھے کہتے تھے کہ آپ جو کام کررہے ہیں ہم اس کے لیے دعا گو ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک مہنگائی سے متاثر ہوا ہے، 12 تاریخ کو مجھے بتایا گیا کہ ڈرافٹ ایگریمنٹ بن رہا ہے لیکن نہیں ہوسکا اور دونوں وفود چلے گئے، ہمیشہ خدشہ تھا ایران اور امریکا کے جہاز پر کوئی شرارت ہو گئی تو سب چکنا چور ہوجائے گا، اگر اسلام آباد سے 20 میل دور بھی بم پھٹتا تو لوگ واپس چلے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سب کی نیت بہترین ہے، 47 سال میں یہ لوگ کسی ایک ملک یا شہر میں اکٹھے نہیں ہوئے لیکن پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں گرما گرمی ہوتی تھی تو چلے جاتے تھے، 6 مرتبہ یہ ہوا کہ اجلاس میں گرما گرمی ہوئی، پھر فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار صاحب دوبارہ بٹھا لیتے تھے۔

مخالف جماعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں جب وہ کہتے تھے میں بیٹھا ہوا تھا کیا میں ہندوستان پر حملہ کردوں، اب کہاں سے یہ سب آگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بھی لڑائی ہوئی لیکن کبھی نقصان نہیں پہنچایا، مسلم لیگ (ن) نے کبھی افواج پاکستان کی کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچایا، ہم کہتے ہیں پاکستان کی بات کرو وہ کہتے ہیں لیڈر کی آنکھ کا آپریشن کروا دو حالانکہ جتنی آسائشیں ان کو مل رہی ہیں آج تک کسی کو نہیں ملیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کی بات کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جب کسی قوم سے خوش ہوتا ہے تو چیزیں جوڑنا شروع کردیتا ہے، آج دنیا میں سینہ چوڑا کرکے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان سے ہیں، کس کو کیا پتا تھا کہ شہباز شریف، فیلڈ مارشل، ایئر چیف، بحریہ چیف اور اسحاق ڈار اتنا بہترین کام کریں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending