Today News
لاہور: گھریلو ملازمہ اور اس کےبھائی پر پولیس کا مبینہ تشدد، تھانے کا پورا عملہ معطل
لاہورکے تھانہ ڈیفنس اے میں گھریلو ملازمہ اوراس کےبھائی پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
پولیس کے مطابق 16 اپریل کو مالک نے بچی پر چوری کا الزام لگایا اور انگوٹھی چوری کے الزام پر ملازمہ کو حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب متاثرہ فیملی نے بتایا کہ بچی سے ملنے گئے تو بیٹے اورشوہر کو بھی تھانے میں تشدد کانشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری پرتشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیفنس اے تھانے کا پوراعملہ معطل کردیا جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او کو بھی شوکازجاری کیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس پی کینٹ کو واقعے کی انکوائری سونپ دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس کو شہریوں سےبدسلوکی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں ہے۔
Today News
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
متحدہ عرب امارات نے پانچ کرکٹرز کو شہریت دے کر نئی تاریخ رقم کر دیا۔
کرک انفو کے مطابق خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے یو اے ای کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز بن گئے ہیں۔
اگرچہ فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب یہ پانچوں کھلاڑی بطور باقاعدہ شہری اور پاسپورٹ ہولڈر یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔
یہ سب اس وقت 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں دو ٹی20 میچز اور ایک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے موجود ہے۔
اس متعلق اجے کمار کا کہنا تھا کہ جس وہ یو اے ای آئے تھے اسی دن سے ان کا خواب تھا کہ وہ اس ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں۔ اب انہیں یہ موقع مل رہا ہے اور وہ اس کے لیے یو اے ای، سپورٹ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیل کر انہیں بہت مدد ملی ہے۔
Source link
Today News
رحیم یار خان؛ سر کی قیمت ایک کروڑ ، کچے کے انتہائی مطلوب ڈاکو نے ہتھیار ڈال دیا
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں پولیس اور ملیٹری انٹیلیجنس نے مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران کچہ کے انتہائی مطلوب ڈاکو احمد بکھران نے ہتھیار ڈال دیے، جن کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچے کے علاقے میں ایریا کے انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کر دیا۔
ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈاکو احمد بکھرانی پر ایک کروڑ روپے سر کی قیمت مقرر تھی جبکہ اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ کچہ آپریشن کے نتیجے میں اب تک 66 خطرناک ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار اور 20 ہتھیار ڈال چکے ہیں تاہم کچہ ایریا کے آخری ڈاکو کی گرفتاری اور سرنڈر تک آپریشن جاری رہے گا۔
ترجمان کے مطابق پنجاب کے آئی جی عبدالکریم نے ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے بدنام زمانہ ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔
Today News
Fire exchange, Two died – ایکسپریس اردو
گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سائٹ سپرہائیوے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے گلشن معماردھنی بخش گوٹھ میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق اورپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فائرنگ سے شدید زخمی ہونےوالا ایک اورشخص دوران علاج دم توڑگیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوطلب کرلیا۔
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ جلات گل ولد اشرف گل اور 45 سالہ محرم گل ولد سمن گل کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخموں میں 30 سالہ نعمان ولد مشرنگ گل ، 60 سالہ مشرنگ خان ولد چنار، 55 سالہ وطن گل ولد صمن گل اور 40 سالہ ارشاد ولد وطن گل شامل ہیں۔
ایس ایچ او سائٹ سپرہائیوے محمد نواز نے ایکسپریس کو بتایا کہ دو گروپوں میں آپسی لڑائی جھگڑے کے دوران تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کی رات شادی کی تقریب کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس پر لوگوں نے بیچ میں آکر جھگڑا ختم کروایا اور اتوارکوایک فریق نے اچانک آکر دوسرے فریق کے گھر پرفائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق وزخمی افراد اور فائرنگ کرنے والے آپس میں ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اور پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم واصف ولد فقیرگل کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی دو پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا نوٹس لیتے ہوئےایس ایس پی ایسٹ کو ہدایت کی ہے کہ پولیس اقدامات و کارروائی سے فی الفور آگاہ کریں۔ پرامن ماحول کو دہشت زدہ بنانے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور علاقے میں فی الفور پولیس ٹیمز کو متحرک کیا جائے۔ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے پولیس کے ماہر افسر کو ٹاسک دیا جائےکیس کی تفتیش اور پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے۔
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines2 weeks ago
HERITAGE: SUBVERSION OF THE SHRINE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Muriqi strikes late as Mallorca dent Real’s title hopes – Sport
-
Magazines2 weeks ago
EXHIBITION: THE HARMONY OF VIOLENCE – Newspaper