Connect with us

Today News

آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 2 بھارتی ٹینکرز پر فائرنگ؛ مودی سرکار نے تصدیق کردی

Published

on


پاسداران انقلاب نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں بھارت کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا جس پر دونوں جہاز واپس لوٹ گئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں جہاز بھارتی پرچم بردار تھے اور آبنائے ہرمز سے خام تیل لے کر جارہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے تیل بردار بحری جہازوں کو ہفتے کے روز نشانہ بنایا گیا جس پر نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی کو بھی طلب کیا گیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مسری نے ایران کے سفیر محمد فتح علی کو اس واقعے پر حکومت کی شدید تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا۔

انھوں نے ایرانی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ پیغام تہران کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور آبنائے ہرمز سے بھارت جانے والے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو جلد از جلد بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

جس پر ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کی تازہ صورت حال اور پاسداران انقلاب کے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے وضع کیے گئے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا تھا تاہم آج جب امریکا نے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہیں کی تو پاسداران انقلاب نے بھی آبی گزرگاہ دوبارہ بند کردی۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افغانستان کے کرکٹر راشد خان کے گھر بیٹے کی پیدائش

Published

on



افغانستان کے معروف انٹرنیشنل آل راؤنڈر اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان باپ بن گئے۔راشد خان نے پہلے بیٹے کی ولادت کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے تعلق رکھنے والے راشد خان نے نوزائیدہ بیٹے کا نام اذلان خان رکھا ہے۔

یاد رہے کہ راشد خان کی دو بیویاں ہیں جبکہ ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والی اہلیہ بیٹے کی ماں بنی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

شوٹنگ کے دوران اداکارہ کے پرس سے ہزاروں روپے چوری

Published

on



بالی ووڈ اداکارہ راشی کھنہ کی فلم شوٹنگ کے دوران وینٹی وین سے ہزاروں روپے چوری ہونے کی خبر نے پورے سیٹ پر ہلچل مچا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپنے نئی پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ان کی ٹیم کے ایک رکن پر الزام لگا کہ اس نے وینٹی وین میں رکھے گئے پرس سے تقریباً 50 ہزار روپے نکالنے کی کوشش کی۔ جیسے ہی معاملہ سامنے آیا، سیٹ پر موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو کام سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے نے پوری ٹیم کو حیرت میں ڈال دیا، تاہم دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اداکارہ کی ٹیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ رقم دراصل راشی کھنہ کی نہیں بلکہ ان کے منیجر کی تھی۔ یوں چوری کا یہ معاملہ کچھ حد تک مختلف رخ اختیار کر گیا، مگر حقیقت کیا ہے، اس پر ابھی تک مکمل وضاحت سامنے نہیں آ سکی۔

حیران کن طور پر راشی کھنہ نے خود اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اداکارہ حالیہ دنوں میں اپنی فلموں ’بہادر 120‘ اور ’استاد بھگت سنگھ‘ کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کو پہلے ہی خبردار کیا تھا؛ اب آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش کا مزہ چکھیں؛ ایران

Published

on


امریکا کی جانب سے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہ کرنے کے جواب میں پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو آج پھر بند کردیا اور کم از کم 4 آئل ٹینکرز کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس بدلتی صورت حال پر قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا کے نام ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔

ابراہیم عزیزی کے بقول ایران نے پہلے ہی امریکا کو خبردار کیا تھا لیکن ٹرمپ انتطامیہ نے ہماری شکایت پر توجہ نہیں دی۔ اس لیے اب مزہ چکھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش اور سخت قوانین کا دوبارہ نفاذ دراصل امریکا کی بدنیتی کا ردعمل ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ انقلابِ خمینی کے آغاز سے اب تک امریکا کا وطیرہ معاہدوں کی خلاف ورزی کا ہی رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ سیاہ ریکارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ وعدہ خلافی امریکا کی سیاسی پالیسی کا ہمیشہ سے لازمی حصہ رہی ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت کے بجائے خیالی باتوں کو ترجیح دے رہے ہیں اور وہ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending