Today News
ایران کیساتھ مذاکرات آج رات طے پا جائیں گے؛ ٹرمپ کا دعویٰ
فوکس بزنس کی خاتون رپورٹر ماریہ بارتیرومو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انھیں بتایا کہ آج ایران کے ساتھ مذاکرات طے پاجائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتوں صحافی ماریہ نے یہ دعویٰ فوکس بزنس پر اپنے مارننگ شو میں کیا۔
خاتون اینکر نے اپنے پروگرام کے آغاز میں صورت حال کا تجزیہ کتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز انھیں بتایا تھا کہ آج رات ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوسکتے ہیں۔
تاہم خاتون رپورٹر کے اس دعوے کی وائٹ ہاؤس یا خود صدر ٹرمپ کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل بھی خاتون صحافی ماریہ بارتیرومو کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے نزدیک جنگ ختم ہوچکی ہے اور ایران معاہدہ تقریباً آخری مرحلے میں ہے۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اب سے کچھ دیر قبل نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ نائب صدر کی قیادت میں امریکی وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
ادھر ایران نے اپنے جہاز پر امریکی حملے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
تاہم صدر ٹرمپ کے امریکی وفد کے پاکستان روانگی کی تصدیق کے فوری بعد پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اس گفتگو کے بعد بھی تاحال ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان نہ آنے کے فیصلے کو واپس لینے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہییں آیا۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے امریکی وفد کے پاکستان روانگی کے بیان کے بعد بھی ایرانی حکومت مذاکرات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر قائم ہے۔
البتہ پاکستان کی سفارتی کوششیں تاحال جاری ہیں کہ کسی طرح مذاکرات کا دوسرا دور دو ہفتے کی جنگ بندی کے ختم ہونے سے پہلے شروع ہوجائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 11 اور 12 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی تھی جو 1979 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔
Today News
’’یہ کمائی حلال نہیں!‘‘ بہروز سبزواری کا متنازع پوڈکاسٹرز پر کھل کر وار
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری ایک بار پھر اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ کئی دہائیوں پر محیط کیریئر رکھنے والے اداکار نے حالیہ دنوں میں پوڈکاسٹس کے بڑھتے رجحان اور اس سے جڑی کمائی پر کھل کر تنقید کی ہے۔
بہروز سبزواری نے ماضی میں چند پوڈکاسٹس میں شرکت کی تھی، جن میں عدنان فیصل اور نادر علی کے ساتھ گفتگو شامل ہے۔ یہ انٹرویوز بعض متنازع بیانات، خصوصاً شراب سے متعلق گفتگو کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، جس کے بعد اداکار کو وضاحتیں بھی دینا پڑیں اور انہوں نے کچھ عرصے کے لیے انٹرویوز سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
اب ایک تازہ انٹرویو میں، جو شہزاد نواز کے ساتھ ہوا، بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل ہر کوئی پوڈکاسٹ کر رہا ہے اور بعض میزبان جان بوجھ کر ایسی باتیں نکالتے ہیں جو دوسروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ دعا کرتے ہیں کہ ان کے منہ سے کوئی ایسی بات نہ نکلے جو کسی کے لیے تکلیف دہ ہو۔
اداکار نے مزید انکشاف کیا کہ جو متنازع باتیں وائرل ہوئیں، وہ دراصل آف دی ریکارڈ تھیں، لیکن انہیں بعد میں پبلک کر دیا گیا۔ اسی تناظر میں انہوں نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح مواد بنا کر کمائی کرنا درست نہیں، بلکہ ایسی آمدن حلال نہیں ہو سکتی۔
بہروز سبزواری نے سوال اٹھایا کہ کیا آج کے دور میں لوگ حلال اور حرام کا فرق بھی بھول چکے ہیں؟ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کروڑوں کی گاڑی خرید بھی لے، تو اس کی کوئی اہمیت نہیں اگر وہ پیسہ جائز طریقے سے حاصل نہ کیا گیا ہو۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ اسے موجودہ ڈیجیٹل کلچر پر سخت تنقید قرار دے رہے ہیں۔
Source link
Today News
ایران امریکا مذاکرات، ریڈ زون میں شہریوں کا داخلہ اور دفاتر بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون میں داخلہ بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریڈ زون میں 21 اپریل کو بھی داخلہ مکمل طور پر بند رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے تحت ریڈ زون میں قائم دفاتر اور اسکولز کو ورک فرام ہوم کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 21 اپریل کو ریڈ زون میں تمام سرکاری و نجی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر ریڈ زون جانے سے گریز اور ریڈ زون میں واقع اداروں کو آن لائن کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Source link
Today News
’’شادی کے بعد گھر بیٹھ جاؤں گی!‘‘ رمشا خان کی پرانی ویڈیو وائرل
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رمشا خان کی شادی جہاں مداحوں کے لیے بڑی خبر بنی، وہیں اب ان کا ایک پرانا بیان بھی دوبارہ زیرِ بحث آ گیا ہے، جو حیران کن طور پر سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
حال ہی میں خوشحال خان اور رمشا خان نے نہایت سادہ اور نجی تقریب میں شادی کی، جس کی ابتدا میں باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں نمایاں تبدیلیاں کیں، سب کو اَن فالو کردیا اور صرف خوشحال خان کو فالو کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی جھلک شیئر کی۔
اس شادی کے بعد ایک اور چونکا دینے والی بات سامنے آئی جب رمشا کی سابق منیجر سمرہ مسلم نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کر رہی ہیں۔ یہ خبر مداحوں کے لیے غیر متوقع تھی، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
ایک پرانے انٹرویو میں رمشا خان نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اداکاری اور گھریلو زندگی کو ایک ساتھ نہیں سنبھال سکتیں۔ انہوں نے عائزہ خان اور حرا مانی جیسی اداکاراؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گھر اور کام دونوں کو کامیابی سے چلاتی ہیں، لیکن وہ خود ایسا نہیں کر پائیں گی۔ ان کے مطابق شادی کے بعد وہ گھر کو ترجیح دیں گی کیونکہ گھریلو زندگی بھی ایک مکمل وقتی ذمے داری ہے۔
View this post on Instagram
اب جب ان کی شادی ہو چکی ہے اور شوبز سے بریک لینے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، تو سوشل میڈیا صارفین ان کے اسی پرانے بیان کو یاد کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر عورت کو اپنی زندگی کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا حق ہے، جبکہ کچھ نے اسے محبت میں بدلتے فیصلوں کی مثال قرار دیا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: A lesson in caution – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Atletico punish 10-man Barca as red-hot PSG beat Liverpool in CL – Sport
-
Today News7 days ago
British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks
-
Sports2 weeks ago
Zalmi edge spirited Kingsmen by four wickets in PSL thriller – Sport
-
Today News2 weeks ago
ایران جنگ اور ملکی نقصان
-
Sports3 days ago
Pakistan end FIFA Series with defeat to hosts Ivory Coast – Sport
-
Sports1 week ago
Pakistan ready for Mauritania clash after record-breaking win, says Nadia Khan – Sport