Connect with us

Today News

مصنوعی مینڈیٹ نے ملک کو مفلوج کر دیا، حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمان

Published

on



جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک آج سیاسی اور معاشی طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، موجودہ حکمرن عوامی مینڈیٹ کے بجائے مصنوعی بیساکھیوں اور دھاندلی زدہ دستاویزات کے ذریعے مسلط ہیں۔

ایوان اقبال لاہور میں معروف نعت گو شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس سے فارم 47 کی پیداوار قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوامی مینڈیٹ کے بجائے مصنوعی بیساکھیوں اور دھاندلی زدہ دستاویزات کے ذریعے اقتدار پر مسلط ہیں، جس کی وجہ سے ملک آج سیاسی اور معاشی طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے بننے والی یہ حکومت نہ تو عوام کی نمائندہ ہے اور نہ ہی اس کے پاس وہ اخلاقی جرات ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑ سکے یا ملک کے اندرونی بحرانوں کا حل نکال سکے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ کل سے پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو رہا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت کی آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو اس عالمی ثالثی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے لیکن ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف امریکی صدر کی دھمکیاں سمجھ سے بالاتر ہیں۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش اور اس کے نتیجے میں ملک میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے حکمرانوں کی نااہلی اور غلط حکمت عملی کے باعث ہماری سرحدیں اور کاروباری راستے بند ہیں، جس کی وجہ سے چین جیسا قریبی دوست ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے پالیسی سازوں کو خبردار کیا کہ جب تک ملک میں فارم 47 کی غیر فطری حکمرانی قائم رہے گی، تب تک نہ تو مہنگائی کم ہوگی اور نہ ہی حقیقی استحکام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام وہ واحد قوت ہے جو فارم 47 کے اس تاریک دور کو ختم کر کے ملک کو ایک شفاف نظام دے سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بھارت کو مخاطب کر کے کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکن پاک فوج کے شانہ بشانہ سب سے پہلے میدان جنگ میں ہوں گے۔

مولانا فضل الرحما نے سید سلمان گیلانی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے درویش صفت لوگوں کے جانے سے ایک جہاں یتیم ہو جاتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دولھے کو شادی کی خوشی مہنگی پڑ گئی، آتش بازی کرنے پر تھانے منتقل

Published

on



شادی کی تقریب میں آتش بازی پر پولیس نے دولھے کو حوالات کی سیر کروا دی اور شادی کی خوشیاں خوف میں بدل گئیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شادی کے دوران بے تحاشہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دولھے کو گرفتار کر لیا ہے، جو کوٹلہ محسن خان کا رہائشی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اپنی ہی شادی کی تقریب میں اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے فائرنگ اور آتش بازی میں مصروف تھا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور بزرگوں نے خود کو غیر محفوظ محسوس کیا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ چند لمحوں کی خوشی نے ایک بڑے سانحے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا کیونکہ ایسی فائرنگ اکثر قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی جبکہ شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے خطرناک رجحانات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ خوشی کے مواقع کسی المیے میں نہ بدلیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 256 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری میچ میں کوئٹہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں کپتان بابر اعظم کی ناقابلِ شکست سینچری کے بدولت 3 کھلاڑیوں کی نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔ ا

زلمی کی جانب سے دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 83، فرحان یوسف 19 اور محمد حارث 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایرون ہارڈی نے 26 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد، عثمان طارق اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی

Published

on



متحدہ عرب امارات نے پانچ کرکٹرز کو شہریت دے کر نئی تاریخ رقم کر دیا۔

کرک انفو کے مطابق خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے یو اے ای کی شہریت دی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس اعزاز کو حاصل کرنے والے پہلے کرکٹرز بن گئے ہیں۔

اگرچہ فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کئی کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے بعد یو اے ای کی شہریت مل چکی ہے لیکن کرکٹ زیادہ تر ایسے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل رہی ہے جو آئی سی سی کے تین سالہ رہائش کے قانون کے تحت ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔ اب یہ پانچوں کھلاڑی بطور باقاعدہ شہری اور پاسپورٹ ہولڈر یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔

یہ سب اس وقت 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں دو ٹی20 میچز اور ایک ون ڈے سہ ملکی سیریز کے لیے موجود ہے۔

اس متعلق اجے کمار کا کہنا تھا کہ جس وہ یو اے ای آئے تھے اسی دن سے ان کا خواب تھا کہ وہ اس ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کریں۔ اب انہیں یہ موقع مل رہا ہے اور وہ اس کے لیے یو اے ای، سپورٹ اسٹاف اور تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں۔ ڈومیسٹک اور کلب کرکٹ کھیل کر انہیں بہت مدد ملی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending