Connect with us

Today News

ٹرمپ ڈھٹائی پر قائم؛ پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی قیادت اور عوام کے دباؤ کے باوجود کتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم سے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ جس پر انھیں کسی قسم کی معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کو جرائم اور دیگر معاملات پر بہت کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد صرف پوپ لیو کی بے جا تنقید کا جواب دینا تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے پاس معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، میرے نزدیک پوپ لیو اس معاملے پر غلط ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک تصویر شیئر کی جسے بعد میں حذف کر دیا۔

جس کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس میں انھیں حضرت عیسیٰؑ کے طور پر نہیں بلکہ ایک ڈاکٹر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اسے ایک ڈاکٹر کے طور پر دیکھا تھا۔ صرف فیک نیوز ہی اس کو اس طرح پیش کر سکتی ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اسی پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا تھا کہ میں لوگوں کو شفا دیتا ہوں۔

یاد رہے کہ پوپ لیو نے ایران کے خلاف جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امن پیغام کا دیتا ہوں۔ جنگ کہیں بھی ہو اور کسی کی بھی ہو، قابل مذمت ہے۔

جس کے جواب میں صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کو خارجہ پالیسی جیسے نازک موضوع کے لیے ناموزوں قرار دیتے کہا کہ پوپ لیو ایسے ملک کی حمایت کر رہے ہیں جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ جارحانہ عزائم بھی رکھتا ہے۔

آج پوپ لیو نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کہا کہ وہ امریکی صدر کے ساتھ الجھنا نہیں چاہتے لیکن وہ ٹرمپ انتظامیہ سے خوف زدہ بھی نہیں کہ انجیل کی امن کی مقدس تعملیات کو بیان سے کترائیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اب تک کی سب سے بڑی خبر؛ ایران کا تمام جہازوں کیلیے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

Published

on


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران تمام کمرشل بحری جہاز ایران کی جانب سے مقرر کردہ مربوط (کوآرڈی نیٹڈ) روٹ کے ذریعے گزر سکیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ روٹس پہلے ہی ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔





Source link

Continue Reading

Today News

prime minister meeting trump advisor in turkiye us president message delivered

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس نے ترکیے میں ملاقات کی اور امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچا دیا جبکہ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترکیے کے شہر انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے عرب و افریقی امور مسعد بولس نے اہم ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اور ان کے ساتھ اپنے خوش گوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورت حال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا۔

وزیراعظم نے لبنان میں جنگ بندی کے کامیاب انعقاد میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال، پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مسعد بولس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

 انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، معاشی ترقی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں امریکی دلچسپی کا اعادہ بھی کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

JD Vance visit to Pakistan sparks social media frenzy memes take the internet by storm

Published

on


امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے حالیہ دورہ اسلام آباد نے جہاں سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی، وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس موقع کو مزاح کا رنگ دے کر یادگار بنا دیا۔

ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں ان کی آمد کے بعد انٹرنیٹ پر اے آئی سے تیار کردہ دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی، جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں جے ڈی وینس کو کبھی ہوٹل پر بیٹھے چائے کا پیالہ تھامے دیکھا گیا، تو کہیں وہ روایتی ناشتے ’انڈا پراٹھا‘ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ ایک تصویر میں انہیں ’کوئٹہ ککڑ ہوٹل‘ میں ناشتہ کرتے دکھایا گیا، جس نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔

مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ اے آئی میمز میں انہیں روایتی پاکستانی لباس شلوار قمیض میں ملبوس دکھایا گیا، جبکہ بعض تصاویر میں وہ بازاروں، مساجد اور شہر کے مختلف مقامات پر گھومتے پھرتے نظر آئے۔ یہاں تک کہ ایک میم میں انہیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ گلے ملتے اور امن کا نشان بناتے بھی دکھایا گیا، جبکہ ساتھ میز پر شہباز شریف بیٹھے ہیں اور پس منظر میں نریندر مودی چائے پیش کر رہے ہیں۔

یہی نہیں، کچھ صارفین نے تو انہیں پاکستانی مٹھائی ’ریوڑی‘ کے ڈبوں پر بھی فِٹ کردیا، جہاں روایتی برانڈ امیج کی جگہ ان کا چہرہ لگا دیا گیا۔ کہیں وہ الیکٹرک اسکوٹر پر گھومتے دکھائی دیے تو کہیں چائے خانوں میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب محض تفریح کے لیے ہے اور اس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے دلچسپ انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اگر پاکستانی مزاح کو پیسوں میں بدلا جا سکے تو شاید ملک کے قرضے بھی اتر جائیں۔

ماہرین کے مطابق یہ میمز دراصل ’سافٹ پاور‘ کی ایک نئی شکل ہیں، جہاں بغیر کسی سرکاری مہم کے، عوام خود اپنے ملک کا مثبت اور رنگین چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان میمز سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستانی عوام جے ڈی وینس کی ممکنہ واپسی کے منتظر ہیں، اور چاہتے ہیں کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ایک اہم کردار ادا کرے۔

یوں ایک سنجیدہ سفارتی دورہ، پاکستانیوں کے مزاح اور تخلیقی صلاحیت کے باعث سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ٹرینڈ میں بدل گیا، جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔





Source link

Continue Reading

Trending