Connect with us

Today News

پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی منڈی میں 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری

Published

on



پاکستان نے چار سال کے وقفے کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ اجرا گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ (جی ایم ٹی این) پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر یقینی عالمی معاشی اور جغرافیائی حالات کے باوجود بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تین سالہ مدت کے اس یورو بانڈ میں مضبوط دلچسپی پاکستان کی معیشت پر بحال ہوتے اعتماد کا واضح اشارہ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بروقت اقدام نہ صرف ملکی معیشت میں نئی لیکویڈیٹی لائے گا بلکہ عالمی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مستحکم کرتے ہوئے آئندہ کے لیے بہتر قیمتوں کے تعین میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان عالمی معاشی دباؤ کے باوجود مستحکم ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Published

on



وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان ان ابتدائی اثرات کو مؤثر انداز میں سنبھال رہا ہے۔

چین کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹ، زراعت اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت عالمی دباو کے باوجود اس وقت مستحکم ہے، ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو تقریباً 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے خبردار کیا کہ اگر عالمی کشیدگی طویل عرصے تک برقرار رہی تو مہنگائی، برآمدات اور مجموعی معاشی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی اور جدید ٹیکنالوجی پر توجہ دے رہا ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں صنعتی اور زرعی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

بھارت کی ڈالر کے بجائے ایران سے تیل چینی کرنسی یوآن میں خریداری؛ رائٹرز کا دعویٰ

Published

on


بھارت نے ایرانی تیل کی خریداری اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے امریکی ڈالر کے بجائے ادائیگیاں اب چینی کرنسی یوآن میں کی جا رہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی آئل ریفائنریز نے امریکی پابندیوں کے تحت دی گئی عارضی رعایت کے دوران ایرانی تیل خریدا۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی تیل کے لیے بھارتی آئل ریفائنریز نے ادائیگیاں ممبئی میں قائم ICICI Bank کے ذریعے چینی یوآن میں شروع کر دی ہے۔

رائٹرز نے چار باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکا نے گزشتہ ماہ روسی اور ایرانی تیل کی خریداری کے لیے 30 روزہ عارضی رعایت دی تھی جس کا مقصد جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں رکھنا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران پر طویل عرصے سے عائد امریکی پابندیوں کے باعث ادائیگی کے نظام میں مشکلات کے باعث کئی خریدار ممالک ایرانی تیل سے گریز کرتے رہے ہیں۔ تاہم اس نئی ادائیگی اسکیم کے ذریعے ان رکاوٹوں کو جزوی طور پر کم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے تقریباً 20 کروڑ ڈالر مالیت کے قریب 20 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل خریدا جو گزشتہ 7 سال بعد بھارت کی جانب سے ایرانی تیل کی پہلی باضابطہ خریداری قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی نجی ریفائنری ریلائنس ریفائنری کے لیے ایرانی تیل لے جانے والے چار جہازوں کو بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی گئی۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ریفائنریز کی جانب سے ادائیگیوں کے لیے ICICI بینک استعمال کیا جا رہا ہے جو اپنی شنگھائی برانچ کے ذریعے چینی یوآن میں رقوم ایرانی فروخت کنندگان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر رہا ہے۔

تاہم ان فروخت کنندگان کی حتمی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

عثمان طارق کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑا بیان!

Published

on



کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق نے کہا ہے کہ ان کی بولنگ عیاں نہیں ہوئی بلکہ اب بیٹرز ہوشیار ہوگئے ہیں۔ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم نے ان کی بولنگ سے نمٹنے کے لیے خاص منصوبہ بندی کی تھی۔

پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کے خلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق نے کہا کہ اگر اچھی گیندیں کرائی جائیں تو وکٹ ضرور ملتی ہے۔ یہ بات درست نہیں کہ بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھ چکے ہیں،دراصل اب بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی عقل استعمال کرتے ہیں اس لیے وکٹ ملنے میں دقت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے بہترین بالنگ کرتے ہیں، صورتحال کے مطابق گیندیں کراتے ہیں لیکن نتائج ان کے ہاتھ میں نہیں۔

اسپنر کا کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ پر لاہور کے مقابلے میں زیادہ مشکلات ہیں، یہاں پر اسپنرز کامیاب ہیں۔

کسی بھی میچ میں تاخیر سے بولنگ دیے جانے کے سوال پر عثمان طارق نے کہا کہ جب  کپتان صورتحال کے مطابق ضرورت محسوس کرتا ہے وہ انہیں بولنگ دیتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending