Today News
ایران، امریکا کے وفود کی آمد کا معاملہ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے ایران اور امریکی وفود کی ممکنہ آمد کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور پولیس کی جانب سے شہریوں کو اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ روٹس پر واقع عمارتوں کے مالکان سے سرٹیفکیٹس لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور وفود کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات، روٹ پر آنے والے گھروں، دکانوں، پلازوں اور ہوٹلز کے مالکان ذمہ داریوں کے پابند ہوں گے۔
پولیس نے ہدایت کی ہے کہ روٹ کے دوران پارکنگ پر پابندی اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے لیے سختی، مہمانوں کا مکمل ریکارڈ رکھنا اور روزانہ رپورٹ تھانے میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چھتوں، بالکنیوں اور کھڑکیوں سے نقل و حرکت محدود ہوگی اور خلاف ورزی پر مالک ذمہ دار ہوگا، کسی بھی مشکوک سرگرمی یا سیکیورٹی خلل کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
Source link
Today News
آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 2 بھارتی ٹینکرز پر فائرنگ؛ مودی سرکار نے تصدیق کردی
پاسداران انقلاب نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں بھارت کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا جس پر دونوں جہاز واپس لوٹ گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں جہاز بھارتی پرچم بردار تھے اور آبنائے ہرمز سے خام تیل لے کر جارہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے تیل بردار بحری جہازوں کو ہفتے کے روز نشانہ بنایا گیا جس پر نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی کو بھی طلب کیا گیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مسری نے ایران کے سفیر محمد فتح علی کو اس واقعے پر حکومت کی شدید تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا۔
انھوں نے ایرانی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ پیغام تہران کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور آبنائے ہرمز سے بھارت جانے والے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو جلد از جلد بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
جس پر ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کی تازہ صورت حال اور پاسداران انقلاب کے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے وضع کیے گئے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا تھا تاہم آج جب امریکا نے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہیں کی تو پاسداران انقلاب نے بھی آبی گزرگاہ دوبارہ بند کردی۔
Today News
کراچی؛ شہر میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی
کراچی میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک شخص کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے شہری کو کچل دیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں۔
حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واٹر ٹینکر نذر آتش کیے جانے کی اطلاع پر شارع فیصل پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے صورت حال پر قابو پاتے ہوئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس پر گلستان جوہر فائر اسٹیشن سے عملہ ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور واٹر ٹینکر کے اگلے حصے میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فوری طور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ایس ایچ او شارع فیصل امتیاز حسین نے بتایا کہ واٹر ٹینکر ڈرائیور کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ فرار ہوگیا ہے اور یہ پتا چلا ہے کہ عوام نے اس پر تشدد بھی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا اس حوالے سے پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی نوعیت کا بھی تعین کیا جا سکے۔
Source link
Today News
ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ (این ڈی ایم اے) ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے نے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے ممکنہ موسمی صورتحال اور ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی جھکڑ کے ساتھ مزید بارش اور متعدد مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
الرٹ میں کہا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، مینگورہ، بٹگرام، ہری پور، پشاور اور مانسہرہ میں اگلے 12 سے 24گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے، اسی طرح اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوا ل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں میں آندھی جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، استور، دیامر، کھرمنگ، شگر، غذر، نگر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی، پونچھ،کوٹلی اور وادی نیلم میں بھی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین، بارکھان اور کوہلو میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور تیز ہواؤ ں سمیت بارش کا امکان ہے۔
شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں، کھڑی فصلوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں برف باری سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ لہٰذا مسافر احتیاط کریں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پہاڑی علاقو ں میں مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی