Today News
اکشے کمار کا بیٹا کتنے روپے ماہانہ کی نوکری کررہا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے بیٹے آرو بھاٹیا کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔ جہاں عام طور پر اسٹار کڈز فلمی دنیا کا رخ کرتے ہیں، وہیں آرو بھاٹیا نے اس روایت سے ہٹ کر اپنا الگ راستہ چن لیا ہے۔
اکشے کمار کے مطابق ان کا 23 سالہ بیٹا فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا بلکہ وہ فیشن کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے میں مصروف ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آرو اس مقصد کے لیے نہایت سادہ زندگی گزار رہا ہے اور محض 4500 روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کر رہا ہے۔
اکشے کمار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کا بیٹا محنتی اور اپنے مقصد پر مکمل توجہ دینے والا ہے۔ وہ مختلف دیہاتوں کا دورہ کر رہا ہے تاکہ فیشن کے حوالے سے نئے انداز، کپڑوں کے ڈیزائن اور روایتی پرنٹس سیکھ سکے۔ اداکار نے فخر سے کہا کہ کم تنخواہ کے باوجود آرو کا جذبہ قابلِ تعریف ہے اور وہ اسے اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھنے دے رہے ہیں۔
اکشے نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو زیادہ لیکچر نہیں دیتے، بس یہی نصیحت کی ہے کہ زندگی میں کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ ان کا ماننا ہے کہ خود سے سیکھنے اور محنت کرنے کا یہ سفر آرو کو ایک مضبوط انسان بنائے گا۔
اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم بھوت بنگلہ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ بھی سنایا کہ بچپن میں آرو کو اداکارہ ودیا بالن سے خوف آتا تھا کیونکہ وہ انہیں فلم بھول بھلیاں کی کردار ’’منجولیکا‘‘ سمجھ بیٹھا تھا۔
اکشے کمار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار بیٹے کو سمجھایا کہ ودیا بالن ایک بہترین انسان ہیں، لیکن آرو کافی عرصے تک اس خوف سے باہر نہ آ سکا۔ یہ دلچسپ قصہ بھی مداحوں کے لیے مسکراہٹ کا باعث بن گیا۔
Source link
Today News
ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے چالاکی دکھائی لیکن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرکے چالاکی دکھانے کی کوشش کی لیکن امریکا کو کوئی دباؤ میں نہیں لاسکتا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئی کہی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال بہت اچھی طرح چل رہی ہے باوجود اس کہ آج آبنائے ہرمز بند کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم ایران سے رابطے میں ہیں اور دن کے آخر تک اس معاملے پر مزید معلومات سامنے آ جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کے بقول ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی سی چالاکی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اور بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
گزشتہ روز ہی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ جس پر صدر ٹرمپ نے شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کا دن شاندار ہے۔
تاہم آج آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے جب ایران کی پاسداران انقلاب نے دوبارہ بندش کا اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز اپنی سابقہ حالت میں واپس آ گئی ہے اور اب اس کا مکمل کنٹرول ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی کمانڈ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ نام نہاد ناکہ بندی کی آڑ میں بحری قزاقی کر رہا ہے جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا آبنائے ہرمز ہمارے کنٹرول میں رہے گی۔
Today News
آبنائے ہرمز میں تیل سے بھرے 2 بھارتی ٹینکرز پر فائرنگ؛ مودی سرکار نے تصدیق کردی
پاسداران انقلاب نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں بھارت کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا تھا جس پر دونوں جہاز واپس لوٹ گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں جہاز بھارتی پرچم بردار تھے اور آبنائے ہرمز سے خام تیل لے کر جارہے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے تیل بردار بحری جہازوں کو ہفتے کے روز نشانہ بنایا گیا جس پر نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی کو بھی طلب کیا گیا۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے سیکرٹری وکرم مسری نے ایران کے سفیر محمد فتح علی کو اس واقعے پر حکومت کی شدید تشویش اور غم و غصے سے آگاہ کیا۔
انھوں نے ایرانی سفیر سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ پیغام تہران کے متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور آبنائے ہرمز سے بھارت جانے والے جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو جلد از جلد بحال کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
جس پر ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کی تازہ صورت حال اور پاسداران انقلاب کے آبی گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے وضع کیے گئے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول دیا تھا تاہم آج جب امریکا نے ایرانی بحریہ کی ناکہ بندی ختم نہیں کی تو پاسداران انقلاب نے بھی آبی گزرگاہ دوبارہ بند کردی۔
Today News
کراچی؛ شہر میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی
کراچی میں دندناتے ہوئے واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک شخص کو کچل کر شدید زخمی کر دیا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر میں پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر نے شہری کو کچل دیا، جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ موقع پر موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں۔
حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، واٹر ٹینکر نذر آتش کیے جانے کی اطلاع پر شارع فیصل پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے صورت حال پر قابو پاتے ہوئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس پر گلستان جوہر فائر اسٹیشن سے عملہ ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور واٹر ٹینکر کے اگلے حصے میں لگائی جانے والی آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فوری طور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
ایس ایچ او شارع فیصل امتیاز حسین نے بتایا کہ واٹر ٹینکر ڈرائیور کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ فرار ہوگیا ہے اور یہ پتا چلا ہے کہ عوام نے اس پر تشدد بھی کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا اس حوالے سے پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور عینی شاہدین سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے تاکہ حادثے کی نوعیت کا بھی تعین کیا جا سکے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE PROBLEM WITH MERI ZINDAGI HAI TU – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pegula reaches WTA Charleston Open semi-finals with latest three-setter – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: A kind heart – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
SMOKERS’ CORNER: PAKISTAN’S PRAGMATIC TURN – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Rs20 million fine for a deleted tweet: The cost of irreverence? – Prism
-
Sports2 weeks ago
Pogacar clinches joint-record third Tour of Flanders – Sport
-
Today News2 weeks ago
آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کیلیے 830 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی اجازت دے دی