Connect with us

Today News

کراچی: باپ بیٹے کی سربراہی میں چلنے والا 8 رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ گرفتار

Published

on



کراچی:

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے تیموریہ تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں انتہائی متحرک باپ اور بیٹے کی سربراہی میں چلنے والا 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے تیموریہ تھانے کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں انتہائی متحرک باپ اور بیٹے کی سربراہی میں چلنے والے 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے چھینے گئے 13 موبائل فونز، 8 گھڑیاں، 13 شہریوں کے چھینے گئے شناختی کارڈز، 4 بیگز، واردات میں استعمال 6 اصل پستول، دو نقلی پستول اور 3 موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔

گرفتار ملزمان میں منصور احمد ولد مرزا محمد شریف، اس کا بیٹا فہد، محمد عبید ولد فیصل، مزمل ولد جاوید علی، محمد عرفان ولد گلزار احمد، نعمان ولد نور الاسلام، عمران علی ولد ریاست علی اور محمد زبیر ولد عبدالشکور شامل ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گینگ کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او ایف بی انڈسٹریل ایریا، ایس ایچ او تیموریہ اور ٹیکنیکل اسٹاف پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، پولیس کارروائی تھانہ تیموریہ کی حدود میں کی گئی جہاں ملزمان ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزم منصور گینگ کا سرغنہ ہے جو اپنے بیٹے فہد کے ذریعے گینگ کو منظم انداز میں چلاتا تھا جبکہ فہد عملی طور پر گینگ کی قیادت کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں براہ راست ملوث رہا ہے، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گینگ گزشتہ 4 سے 6 ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، موبائل فون چھیننے، نقد رقم لوٹنے کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، گینگ کے ملزمان خصوصی طور پر رات 1 سے 3 بجے کے دوران مختلف علاقوں میں واردات کرتے تھے۔

یہ گروہ لیاقت آباد، شارع فیصل اور لیاری ایکسپریس وے کے اطراف سرگرم تھا اور خاص طور پر نوجوان شہریوں کو واردات کا نشانہ بناتے ہیں اور موبائل چھیننے کے وقت ہی شہریوں سے ان کے موبائل کا پاس ورڈ، لاک بھی کھلواتے تھے اور شہریوں کی بینکنگ ایپس تک بھی رسائی حاصل کرتے تھے، گینگ کے بعض ارکان براہ راست وارداتوں میں حصہ لیتے جبکہ سرغنہ منصور سہولت کاری اور منصوبہ بندی سمیت پیسوں کا بٹوارہ کرتا ہے اور ملزمان ایک سے دو ماہ بعد کرائے پر نئی جگہ لے کر اپنا ٹھکانہ تبدیل کرتے رہتے ہیں، گرفتار ملزمان میں شامل عمران، زبیر اور نعمان چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

ڈاکٹر عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم عمران دیگر جرائم پیشہ عناصر سے چھینے گئے موبائل فون خرید کر ان کی آئی ایم ای آئی تبدیل کروا کے مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اس غیر قانونی تکنیک میں مہارت رکھتے تھے اور قیمتی اسمارٹ فونز کی  آئی ایم ای آئی  سستے موبائل فونز سے تبدیل کروا کے انہیں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے، برآمد شدہ موبائل فونز اور شناختی کارڈز کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں، جن میں سے بعض کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ مزید متاثرہ شہریوں سے رابطے کا عمل جاری ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ تیموریہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی فورسز نے تجارتی جہاز پر قبضے کی امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

Published

on



ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرۂ عمان میں ایرانی فورسز نے ایک ایرانی تجارتی جہاز کو قبضے میں لینے کی مبینہ امریکی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ بحیرۂ عمان میں پیش آیا، تاہم بیان میں متعلقہ جہاز کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ امریکی فورسز نے ایرانی تجارتی جہاز کو ایرانی حدود میں واپس جانے پر مجبور کرنے کے لیے فائرنگ کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جہاز کی مدد کی جس کے بعد امریکی فورسز کو پسپا ہونا پڑا اور وہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آج ایک ایرانی مال بردار جہاز ٹوسکا نے امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کی مگر یہ ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز ٹوسکا کو امریکی بحریہ نے تحویل میں لے لیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران امریکا مذاکرات، ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی؛ امریکی میڈیا کا دعویٰ

Published

on



ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے سلسلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی۔

امریکی ٹی وی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد اُن شخصیات پر مشتمل ہوگا جنہوں نے پہلے مرحلے میں مذاکرات میں شرکت کی تھی جس سے مذاکراتی عمل میں تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کو توقع ہے کہ بدھ کے روز جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ایک علامتی مشترکہ اعلان سامنے آ سکتا ہے۔

سی این این کے مطابق اگر معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آنے پر آمادہ ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ دونوں صدور کی آمد کی صورت میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

تاہم امریکی چینل نے واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے تاحال باضابطہ طور پر کسی وفد کی روانگی کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بیان کہا تھا کہ ہمارے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں۔

 

 



Source link

Continue Reading

Today News

ایران امریکا معاہدہ – ایکسپریس اردو

Published

on


امریکا اور ایران اسلام آباد میں تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے اور معاہدے کا مسودہ تیار تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی تصدیق کی کہ دونوں فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے قریب تھے لیکن امریکا نے آخری لمحات میں اپنے مطالبات کو زیادہ سخت کردیا۔ کیونکہ امریکا ، ایران سے یورینیم افزودگی اور موجود ذخائر سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ دوسری جانب ایرانی فریق ضمانتوں کا خواہاں تھا۔ اور یہ شبہ ظاہر کر رہا تھا کہ امریکا جوہری معاملے پر ایران کی دستبرداری اور ہرمز کے راستے کھولنے کے بعد وعدوں سے پیچھے ہٹ سکتا ہے ۔

ایک اور وجہ یہ تھی کہ ایرانی ٹیم اور تہران میں موجود قیادت کے درمیان سیکیورٹی وجوہات کے باعث کمیونیکشن کا فقدان تھا۔ امریکی ٹیم کے پاس سہولت تھی کہ وہ مذاکرات کے دوران صدر ٹرمپ سے رابطہ کر سکتے تھے۔ امریکی نائب صدر نے بارہ مرتبہ ٹرمپ سے بات کی ۔ یہ طویل مذاکرات 21گھنٹوں پر مشتمل نتیجہ خیز تو نہ ہو سکے لیکن انھوں نے کیا مستقبل کا فریم ورک تیار کیا اس کا جواب وقت دے گا؟ایرانی وزیر خارجہ نے ان مذاکرات کو انقلاب کے بعد امریکا کے ساتھ سب سے زیادہ سنجیدہ مذاکرات قرار دیا۔

بہرحال ایران کا مطالبہ مان کر امریکا نے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے ہوئے لبنان میں جنگ بندی کرا دی ۔ چنانچہ ایران نے بھی آبنائے ہرمز کو مشروط طور پر کھول دیا ۔ اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز پھر سے بند ہو سکتی ہے ۔ دوسری طرف امریکا نے بھی ایران کی بحری ناکہ بندی کی ہوئی ہے اوراس کے لیے مزید بحری فوج ایرانی ساحلوں پر بھیج رہا ہے ۔ اس صورت حال پر ایرانی ترجمان نے امریکا کو وارننگ دی ہے کہ یہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ اگر یہ خلاف ورزی جاری رہی تو آبنائے ہرمز پھر سے بند ہو سکتی ہے ۔ بہرحال صدرٹرمپ بہت خوش ہیں اور آبنائے ہرمز کھلنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے ، نہ صرف پاکستانی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل صاحب کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ دونوں شاندار شخصیات ہیں ۔

سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کے مطابق امریکا ایران جنگ کی وجہ سے امریکی مارکیٹوں کو صرف ایک دن میں گیارہ ہزار پانچ سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ امریکا کو کتنا بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی عاقبت نااندیشی نے وہ رجیم چینج جو ان کے منصوبے کے مطابق ایک ہفتے کے اندر ہو جانا تھا ، اس میں امریکا کو ناکامی ہوئی اب تو امریکی میڈیا بھی کہہ رہا ہے کہ اس جنگ میں امریکا کو شکست ہوئی ایران کے مقابلے میں ۔ خلیجی اور یورپی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ ہونے میں کئی ماہ لگیں گے ۔ بلکہ امن معاہدہ طے ہونے میں تقریباً 6ماہ لگ سکتے ہیں ۔ اگر یہ غیر یقینی صورت حال برقرار رہی تو آئندہ ماہ تک عالمی سطح پر غذائی بحران جنم لے سکتا ہے ۔

اس بدترین صورت حال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ یہ جنگ بندی بھی اتنی مدت تک برقرار رہے ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں کیا یہ ممکن ہے اگر یہ معاملہ طول پکڑتا ہے تو نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات میں صدر ٹرمپ کی شکست یقینی ہے ۔

ٹرمپ کا خود کو حضرت عیسٰی علیہ السلام سے مشابے کہنے پر قدامت پرست مسیحوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔ جس سے صدرٹرمپ کی مقبولیت جو پہلے ہی سے گری ہوئی ہے مزید گرنے کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب خاتون اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلانی نے بھی اس عمل پر ٹرمپ کی مذمت کی ۔ ایرانی صدر نے بھی ایرانی قوم کی طرف سے اس بارے میں دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک امریکی پروفیسر نے ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے وقوف نہیں بلکہ لومڑی جیسی چالاکی رکھتے ہیں ۔ دوسری طرف 200امریکی ماہرین صحت نے ٹرمپ کو خود پسندی کا مہلک بیمار قرار دیتے ہوئے انھیں ذہنی عدم استحکام کا حامل قرار دیا ہے۔

پشین گوئی کی بھی ایک سائنس ہے ۔8اپریل کو جنگ بند ہونے پر یہ 40روز ہ جنگ کہلائی ۔40کے ہندسے کی بڑی اہمیت ہے ۔ لیکن اس کے اثرات 39ویں دن کے آخر سے شروع ہو جاتے ہیں ۔ وہ 42ویں دن تک جاری رہتے ہیں ۔ اس ڈھائی پونے تین سال کے دورانیے میں انتہائی اچھی اور انتہائی بُری چیزیں رونما ہو سکتی ہیں ۔ اس جنگ کی شدت 8اپریل کو اچانک ٹوٹ گئی۔

جب جنگ بندی ہوگئی تو میں نے سوچا کہ اب آنے والی اہم تاریخیں کون سی ہو سکتی ہیں ۔ تو وہ 12-13اپریل نکلیں ۔ لیکن اس کی مرکزی تاریخ 16اپریل نکلی جو سب سے زیادہ اہم تھی۔ لیکن میں نے Around Datesبھی شامل کر لیں جو 15اور 17اپریل تھیں ۔ لیکن اس کا مکمل دورانیہ 11ویں گھر ، 12ویں 13ویں اور 14ویںگھر کے حوالے سے 19,20,21,22 اپریل کی تاریخیں بنتی ہیں ۔ بہرحال اپریل کے آخری ایام اور مئی کے مہینے بھی جنگ بندی کے حوالے سے عدم استحکام ہی رہے گا کیونکہ صدر ٹرمپ کے سر پہ چاند گرہن لگا ہوا ہے ۔





Source link

Continue Reading

Trending